• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عالمی یوم آبادی (آج) کیوں منایا جاتا ہے اور اس بار اقوام متحدہ کا نعرہ کیا ہے؟

Updated: July 11, 2024, 2:21 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

۱۱؍ جولائی کو’عالمی یوم آبادی‘ منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد بڑھتی ہوئی عالمی آبادی اور اس سے متعلق مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے تئیں بیداری پیدا کرنا ہے۔

It is estimated that by 2050 the population of the world will increase to more than 9.7 billion. Photo: INN
اندازہ ہے کہ ۲۰۵۰ء تک دنیا کی آبادی ۹؍ارب۷۰؍کروڑسے زائد ہوجائے گی۔ تصویر: آئی این این

۱۱؍جولائی کو’عالمی یوم آبادی‘ منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد بڑھتی ہوئی عالمی آبادی اور اس سے متعلق مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے تئیں بیداری پیدا کرنا ہے۔ ۱۱؍جولائی ۱۹۸۷ء کو جب  دنیا کی آبادی کل آبادی ۵؍ارب ہوئی تھی۔ اس وقت عالمی بینک سے وابستہ ایک سینئر ڈیموگرافر ڈاکٹر کے سی زکریا نےعالمی ادارہ کو تجویز پیش کی تھی کہ آبادی کا عالمی دن منایا جائے۔جس سے  اقوام متحدہ کو ’عالمی یوم آبادی‘ منانے کی ترغیب ملی۔ یوں  اسکے  ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشن ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعہ  ۱۱؍ جولائی ۱۹۹۰ء کو پہلا’’عالمی یوم آبادی‘‘منایا گیا۔ ادارہ نے کہا تھاکہ یہ دن منانے کا مقصد دنیا میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے متعلق مسائل کے حوالے سے شعور پیدا کرنا  ہے۔ خیال رہے کہ ہر سال عالمی یوم آبادی ایک خاص تھیم کو مد نظر رکھ کر منایا جاتا ہے۔
۲۰۲۴ء کی تھیم کیا ہے؟
عالمی یوم آبادی ۲۰۲۴ء کی تھیم ’’ٹُو لیو نو وَن بِیہَائینڈ، کاؤنٹ ایوری وَن(کسی کو پیچھے نہ چھوڑو،ہرکسی کو شمار کرو)‘‘ ہے۔ اس ضمن میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوغطریس نے پیغام جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ’’امسال کی تھیم ہم سب کیلئے یہ یاددہانی ہے کہ ڈیٹا اکھٹا کرنے سے ہمیں  مسائل کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے اور ساتھ ہی ان مسائل کے حل ڈھونڈکر ترقی کی راہ پر گامزن ہونے میں مدد ملتی ہے۔لہٰذا  تمام ہی ممالک سے میری درخواست  ہے کہ وہ اپنے یہاں اس سال پائیدار ترقی کیلئے چلائے جانے والے پروگراموں پر سرمایہ اور قوت بڑھائیں۔‘‘
اس وقت دنیا کی آبادی کتنی ہے؟
’ورلڈومیٹر‘ کے اندازے کے مطابق ۲۰۲۴ء میں اب تک دنیا کی کل آبادی ۸؍ارب ۱۱؍کروڑ ۸۸؍لاکھ ۳۵؍ہزار ۹۹۹؍ہوچکی ہے۔خیال رہے کہ ۱۹۵۰ء میں دنیا کی آبادی  ۲ء۵؍بلین تھی جو  نومبر۲۰۲۲ء کے وسط تک بڑھ کر ۸؍بلین (۸۰۰؍کروڑ)ہوگئی تھی۔  اگلے ۳۰؍سال میں مجموعی آبادی میں ۲؍بلین کے اضافے کا اندازہ ہے۔ یعنی۲۰۵۰ء میں دنیا کی کل آبادی کا یہ ہندسہ ۹ء۷؍  بلین (۹؍ارب ۷۰؍کروڑ ) پہنچ جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK