• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لوگوں کے چہروں پر دوبارہ خوشی لائیں گے،چھینے گئے حقوق واپس لیں گے :عمر عبداللہ

Updated: October 20, 2024, 9:13 AM IST | Srinagar

پارٹی کارکنوںسے خطاب میں کہا کہ وہ پریشان نہ ہوں، کشمیر کے عوام سے چھینا گیا ہر ایک حق وہ واپس لینے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگادیں گے

Jammu and Kashmir Chief Minister Omar Abdullah has vowed to develop the state
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ریاست کی ترقی کا عزم کیا ہے

جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ وہ کشمیر کے دونوں خطوں کے لوگوں کے چہروں پر دوبارہ مسکراہٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔ان باتوں کا اظہار وزیر اعلیٰ نے جموں میں شیر کشمیر بھون میں پارٹی کارکنوں اور لیڈروں سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ پریشان نہ ہوں، کیونکہ جموں کشمیر کے عوام سے چھینا گیا ہر ایک حق  واپس لینے کے لئے تمام کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ جموں کشمیر مرکز کا ایک زیر انتظام علاقہ ہے لیکن پریشان نہ ہوں۔ ہم وہ سب کچھ واپس لے لیں گے جو ہم سے چھین لیا گیا ہے۔
 عمر عبداللہ نے کہا کہ ماضی میں جموں کشمیر کے لوگوں نے دیگر پارٹیوں سے نائب وزیر اعلیٰ دیکھا اور یہ پہلی بار ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ کو جموں کے علاقے سے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ان لوگوں کے لئے جواب ہے جو کہتے تھے کہ این سی صرف ایک خاندانی پارٹی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری کا میرے اور میرے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہمیں نائب وزیر اعلیٰ کی تقرری کوئی مجبوری نہیں تھی بلکہ ہمارا مقصد یہ تھا کہ جموں کے لوگوں کو یہ واضح پیغام دیا جائے کہ ان کا حکومت میں برابر کا حصہ ہے۔  عمر عبداللہ کے مطابق آج ہمارے پاس ایک وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ دونوں ایک ہی پارٹی سے ہیں۔ یہ ان لوگوں کے لئے جواب ہے جو کہتے تھے کہ این سی صرف مسلمانوں کی پارٹی ہےبلکہ یہ ثابت ہوا ہے کہ تمام طبقات ہمارے ساتھ ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK