Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریاستی اسمبلی کا سرمائی اجلا س ممبئی میں ہونے کا امکان

Updated: November 08, 2020, 7:22 AM IST | Agency | Mumbai

کورونا بحران کے سبب ناگپورمیں انتظامات مشکل، اسپیکرنانا پٹولے اپوزیشن لیڈروں سے گفتگو کریں گے

Maharashtra Assembly
ممبئی کے نریمان پوائنٹ پر واقع مہاراشٹر اسمبلی (ودھان بھون )کی عمارت

کورونا وباء کی وجہ سے ، ریاست کے بہت سے اہم پروگرام ، میٹنگیں معمول کے مطابق نہیں ہوسکیں۔کورونا کے ہی سبب ناگپور میں  ہونے والے سرمائی اجلاس اس مرتبہ ممبئی میں ہونے کا امکان ہے۔بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ بھی کورونا بحران کی وجہ سے وقت پر نہیں ہوسکی۔ اس کے علاوہ ، کورنا کی وجہ سے سرمائی اجلاس کی تیاری کے لئے کافی وقت بھی میسر نہیں ہے۔ ان وجوہات کی بناء پر اب سیشن ناگپور کی بجائے ممبئی میں ہونے کا پورا امکان ہے ۔
 ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر نانا  پٹولے بھی اس تناظر میں اپوزیشن پارٹی کے لیڈروں سے بات  چیت کریں گے ۔ اس وقت کورونا کی ایک اور لہر آنے کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ  ناگپور کا ایم ایل اے ہاسٹل بھی کووڈ کیئر سینٹر کے طور پر استعمال کیا گیا تھا ۔ جس کی وجہ سے متعدد اراکین  اسمبلی نے اس ہاسٹل پر رُکنے پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ ناگپور سیشن کو آسانی سے چلانے کے لئے پوری سرکاری مشینری کو بھی ممبئی منتقل کرنا پڑتا ہے ۔ ناگپور میں کورونا بحران میں اتنے زیادہ لوگوں کا انتظام کرنا بھی بہت مشکل ہوگا۔ تاہم ، اسپیکر نے کہا تھا کہ ناگپور میں۷؍ دسمبر سے سرمائی اجلاس منعقد ہوگا لیکن اب ا نہوں نے اس تعلق سے اپوزیشن لیڈروں سے گفتگو کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ بتایاجارہا ہےکہ اجلاس کے دوران اسمبلی میں کورونا سے تحفظ کیلئےنگیٹیو پریشرروم( آئیسولیشن   روم) کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK