کانٹریکٹ مینوفیکچرنگ’ مائیکرو پلاسٹک ‘ کمپنی امریکہ کی مشہورکمپنیوں ’ہاسبرو‘ اور ’میٹل‘ کیلئے کھلونے تیار کرتی ہے
EPAPER
Updated: April 29, 2021, 11:00 AM IST | Agency | New Delhi
کانٹریکٹ مینوفیکچرنگ’ مائیکرو پلاسٹک ‘ کمپنی امریکہ کی مشہورکمپنیوں ’ہاسبرو‘ اور ’میٹل‘ کیلئے کھلونے تیار کرتی ہے
وِپرو اب بنگلور کی کھلونا بنانے والے ‘مائیکرو پلاسٹک‘ کمپنی میں ایک بڑی حصہ داری خریدنے جارہے ہیں۔ ذررائع کے مطابق اس کے لئے وپرو کے ماتحت پریم جی انویسٹمنٹ نے ایشین پرائیوٹ ایکویٹی فنڈ’ اے ڈی وی ‘کے پارٹنرز کے ساتھ شراکت کی ہے۔ تاہم ، اب اس منصوبے میں کتنی مالیٹ کی سرمایہ کاری کی جانے والی ہے ۔ اس رقم کے بارے میں انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مائیکرو پلاسٹک ایک کانٹریکٹ مینوفیکچرنگ کمپنی ہے۔ یہ امریکہ کی ۲؍ مشہور کھلونا کمپنیوں ’ہاسبرو‘ اور ’میٹل ‘کے لئے کھلونے تیار کر تی ہے۔ اے ڈی وی کے شریک بانی اور منیجنگ پارٹنر سریش پربھالا کا کہنا ہے کہ مائیکرو پلاسٹک کے لئے مارکیٹ کے مواقع اہم ہیں۔ پریم جی انویسٹمنٹ اور اے ڈی وی سے مل کر کاروبار کرنے سے مزید فائدہ ہوگا۔ اس سے ملک میں کھلونا مینو فیکچرنگ ایکو سسٹم کی تعمیر میں بھی مدد بہت مدد ملے گی۔اس معاملے میںپریم جی انویسٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت گھریلو سطح پر بھی کھلونوں کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دے رہی ہے۔ نیز عالمی گراہک ہندوستان سے آؤٹ سورس کررہے ہیں۔ ہمارا مقصد مائیکرو پلاسٹک کے ذریعے معیاری مصنوعات کی فراہمی کے لئے قابل اعتماد شراکت داری قائم کرناہے۔ مائیکرو پلاسٹک وجیندر بابو کا کہنا ہے کہ کمپنی کنزیومر گڈس کے ساتھ کھیلوں دیگر سازوسامان کی تیاری کرنے کے منصوبوں پر بھی غور کررہی ہے۔ ہم پریم جی انویسٹمنٹ اور اے ڈی وی کے ساتھ اس نئی شروعات کیلئے بہت پرعزم ہیں ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کچھ ماہ قبل ہی ملک میں کھلونا صنعت کو فروغ دینے کا تذکرہ کیا تھا ۔ مختلف صنعتی ادارے اب اس شعبے پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔