Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

یوم خواتین پر گرانٹ سے متعلق خاتون ٹیچروں کی جیل بھرو آندولن کی پیشکش

Updated: March 09, 2025, 9:57 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

سمتانگر کےسینئر پولیس انسپکٹرنے ٹیچروں کےپیغام کو متعلقہ دفتر تک پہنچانےکی یقین دہانی کرائی۔ ۵؍مارچ سے آزادمیدان پر آندولن۔

Female teacher at Samta Nagar police station. Photo: INN.
سمتا نگر پولیس اسٹیشن میں خاتون ٹیچر۔ تصویرـ: آئی این این۔

غیرامدادیافتہ اسکولوں کومرحلہ وار گرانٹ دینے کافیصلہ کئے جانے کےباوجود ابھی تک گرانٹ نہ دیئے جانےکیخلاف ۵؍مارچ سے آزادمیدان پر آندولن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ان اسکولوں کی خاتون ٹیچروں نے یوم ِ خواتین کے موقع پر سنیچر کو ریاست کےہر ضلع کے پولیس اسٹیشن اور ممبئی میں سمتا نگر پولیس اسٹیشن میں جیل بھر و آندولن کیا۔ 
واضح رہےکہ مہاراشٹر حکومت نے ۱۰؍ اکتوبر۲۰۲۴ء کو ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں پرائمری، سیکنڈری، ہائر سیکنڈری اسکولوں اور کلاس یونٹوں کو مرحلہ وارگرانٹ دینے کے معاملے کو منظوری دی تھی اور اس کا حکومتی فیصلہ ۱۴؍ اکتوبر ۲۰۲۴ءکوجاری کیا تھا لیکن ابھی تک حکومت کی جانب سے اس فیصلہ پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے جس سے ان اسکولوں کے اساتذہ میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔ ان کا کہناہےکہ حکومت نے ریاست کے تمام اساتذہ کو دھوکہ دیا ہے جس کی وجہ سے ریاست بھرکےاساتذہ حکومت سے ناخوش ہیں۔ اس مسئلہ کا فوری حل نکالاجائے۔ اسی وجہ سے۵؍مارچ سے آزادمیدان پر احتجاجی دھرنا جاری ہے اورسنیچر ۸؍مارچ کو یوم خواتین کے موقع پر ریاست کے ہر ضلع میں اور ممبئی کے سمتا نگر پولیس اسٹیشن میں صبح ۱۱؍بجے احتجاجاً خواتین ٹیچروں نے جیل بھرو آندولن کے تحت اپنی گرفتاری کروانےکی پیشکش کی۔ سمتانگر کےسینئر پولیس انسپکٹر نےٹیچروں کےوفد کو یقین دلایا مذکورہ پیغام متعلقہ دفتر تک پہنچا دیا جائے گا۔ 
اس موقع پر ممبئی کی صدر اوشا سنگھ، سشیلا تیواری، سنیتا بیڈسے، شیتل بیلکھیڈے، ششی کلا یادو، سنیتا یادو، سوجاتا پرب، آرادھنا وشوکرما، ریتو یادو، پشپا یادو، سنجنا مورے، وندنا سنگھ، تنو سنگھا سنگھ، وندنا سنگھا، انوجا سنگھ اور دیگر خاتون ٹیچروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK