• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

جماعت اسلامی ہند شعبۂ خواتین کا کامیاب ’وومنز فیسٹیول‘

Updated: January 06, 2025, 1:17 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

جماعت اسلامی ہند ممبئی شعبۂ خواتین اور گرلز اسلامک آرگنائزیشن ممبئی کے زیر اہتمام سنیچر کو کرلا کے حقانی میریج گرائونڈ میں ایک عظیم الشان ’وومنز فیسٹیول‘ کا انعقاد کیا گیا تھا جس کا عنوان ’’زینت تم سے عظمت تم سے‘‘ تھا۔ 

A scene from the Women`s Conference and Festival held at the Haqqani Marriage Ground in Kurla. Photo: INN
کرلا کے حقانی میریج گرائونڈ میں منعقدہ خواتین کانفرنس وفیسٹیول کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

جماعت اسلامی ہند ممبئی شعبۂ خواتین اور گرلز اسلامک آرگنائزیشن ممبئی کے زیر اہتمام سنیچر کو کرلا کے حقانی میریج گرائونڈ میں ایک عظیم الشان ’وومنز فیسٹیول‘ کا انعقاد کیا گیا تھا جس کا عنوان ’’زینت تم سے عظمت تم سے‘‘ تھا۔ 
 صبح ۹؍ بجے سے شب ۱۰؍ بجے تک چلنے والے اس پروگرام میں گھریلو خواتین و نوجوان لڑکیوں کیلئے مختلف مقابلے بشمول دستر خوان پینٹنگ، گلدستہ میکنگ، کشیدہ کاری، کتابت اور مہندی وغیرہ رکھے گئے تھے جن میں خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ 
 ا س دوران دوپہر ڈھائی بجے سے شام پانچ بجے تک حضرت محمدؐ کی حیاتِ مبارکہ پر مشتمل نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا اور معاشرے میں عورت کی ذمہ داریاں اور کردار، قرآن ایک معجزہ، طرزِ زندگی، طبِ نبوی اور جسمانی صحت جیسے ماڈلز کے ذریعے اسلامی تعلیمات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ 
 یہاں دیگر ثقافتی پروگرام ہوئے جن میں گوونڈی، ٹیگور نگر اور کرلا مشرق کے ذریعہ چھوٹے چھوٹے ڈرامے پیش کئے گئے۔ گھاٹکوپر آزاد نگر کی پیشکش حجاب پر پوڈ کاسٹ، کرلا مغرب اور پارک سائٹ کی ’سی آئی او‘ بچیوں کے ذریعے ایکشن ترانے پیش کئے گئے۔ متوازی سیشن کے اختتام پر مقابلہ میں حصہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں سرٹیفکیٹس اور جیتنے والوں کو ٹرافیاں دی گئیں۔ اس موقع پر فیملی کاؤنسلر و این پی ایل کوچ مبشرہ فردوس نے ’زینت تم سے عظمت تم سے‘ پر اور ممبئی میٹرو ناظمہ ممتاز نذیر نے اختتامی خطاب ’آج بھی تیرا محافظ بس یہی اسلام ہے‘ عنوان پر کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK