Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

گھرسنبھالنے کے ساتھ گھر کی خریداری میں بھی خواتین کا کردار

Updated: March 10, 2025, 1:23 PM IST | Agency | New Delhi

ممبئی، نوی ممبئی، تھانے، پونے، بنگلورو، حیدرآباد، نوئیڈا اورغازی آباد میں خواتین کے ذریعہ گھر کی خریداری میں اضافہ۔

A large number of women are also buying houses. Photo: INN
بڑی تعداد میں خواتین بھی گھر خرید رہی ہیں۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک قابل ذکر تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے، خواتین اب گھر کی خریداری  میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ 
 ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق گھر خریدنے والی خواتین کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے گھر کے کل خریداروں میں خواتین خریداروں کا حصہ بھی مسلسل بڑھ رہا ہے۔
 اسکوائر یارڈز کی ایک حالیہ رپورٹ `’کی ہولڈرز آف چینج - ویمن ڈرائیونگ ریئل اسٹیٹ گروتھ اینڈ ٹرانسفارمیشن‘ کے مطابق ۲۰۲۴ء میں ملک کے بڑے شہروں میں کل۵ء۷۷؍ لاکھ رہائشی لین دین کئےگئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں۴؍ فیصد زیادہ ہےجن میں سے۱ء۲۹؍ لاکھ لین دین صرف خواتین نے کئے ہیں جو۲۰۲۳ء کے مقابلے میں۱۴؍ فیصد زیادہ ہے۔ اس اضافے سے کل رہائشی لین دین میں خواتین کا حصہ ۲۰۲۳ء میں ۲۰؍ فیصد سے بڑھ کر۲۰۲۴ء میں۲۲؍ فیصد ہوجائے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف مرد خریداروں کی طرف سے کئے جانے والے لین دین میں۱۱؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایسے سودوں کی تعداد۲۰۲۳ء میں۱ء۹۶؍لاکھ تھی جو۲۰۲۴ء میں بڑھ کر۲ء۱۸؍ لاکھ ہو گئی۔ اگرچہ اس مدت کے دوران مشترکہ ملکیت (مرد اور خواتین) کے لین دین میں۷؍فیصد کمی واقع ہوئی ہے لیکن یہ اب بھی کل سودوں کا۴۰؍ فیصد ہے۔ یہ رپورٹ خواتین کے عالمی دن  کی مناسبت سے سامنے آئی ہے۔
 خواتین میں گھر کی ملکیت میں اضافے کے کئی اسباب ہیں۔ ان میں حکومتی مراعات اہم ہیں۔ حکومت نے خواتین کوا سٹیمپ ڈیوٹی میں ۳-۱؍ فیصد کی رعایت دی ہے۔ اس کے علاوہ خواتین کو رجسٹریشن فیس میں۱-۰۵ء فیصد کی رعایت بھی دی جاتی ہے۔ اس سے خواتین کے لئے گھر خریدنا سستا ہو گیا ہے۔ 
 اس کے علاوہ بڑے بینک خواتین کیلئے ہوم لون کی شرح سود میں۰ء۰۵؍ فیصد کی رعایت پیش کرتے ہیں۔ انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن۸۰؍ سی اور ۸۰؍ ای ای  کے تحت دستیاب چھوٹ بھی اس میں مددگار ثابت ہورہی ہے۔
  اسکوائر یارڈز کی اس رپورٹ میں بڑے شہروں جیسے ممبئی، نوی ممبئی، تھانے، پونے، بنگلورو، حیدرآباد، نوئیڈا اور غازی آباد کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ ان شہروں میں خواتین کی طرف سے گھر کی خریداری میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ نہ صرف مالی آزادی کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ سماج کے اصولوں میں تبدیلی کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK