• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پرینکا چوپڑا خود شاہ رخ خان کی مداح ہیں

Updated: November 07, 2024, 11:02 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اورہالی ووڈکی مشہوراداکارہ پرینکا چوپڑا اکثر اپنے نئے روپ اور ہالی ووڈ میں اپنے مضبوط کرداروں کے لیے جانی جاتی ہیں۔

Shah Rukh Khan and Priyanka Chopra. Photo: INN
شاہ رخ خان اور پرینکا چوپڑہ۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ اورہالی ووڈکی مشہوراداکارہ پرینکا چوپڑا اکثر اپنے نئے روپ اور ہالی ووڈ میں اپنے مضبوط کرداروں کے لیے جانی جاتی ہیں۔ پرینکا نے کئی مواقع پر بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو اپنا پسندیدہ اسٹار کہا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پہلا موقع کون سا تھا جب پرینکا نے انکشاف کیا تھا کہ شاہ رخ خان ان کے پسندیدہ ہیرو ہیں۔پرینکا چوپڑا نےسلمان خان کے ساتھ فلم ’مجھ سے شادی کروگی‘ اور’ڈان۲‘میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا۔ لیکن عامر خان کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا۔ وہ اپنے کریئر میں اب تک تقریباً ہر اداکار کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ لیکن ان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان ان کے پسندیدہ اسٹار ہیں۔ یہ بات وہ کئی مواقع پرکہہ چکے ہیں۔اس بات کا انکشاف انہوں نے۲۰۰۶ءمیں سیمی گریوال کو دیےگئے انٹرویو میں بھی کیا تھا۔ پرینکا نے بتایا تھا کہ وہ شاہ رخ کی بہت بڑی مداح ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں بالی ووڈ کے کئی اداکاروں کا نام لیا جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان، ابھیشیک بچن، عامر خان اور ریتک روشن شامل ہیں۔ یہ بھی پوچھاکہ وہ ایک اچھے انسان میں کیا تلاش کرتی ہیں، اس کے جواب میں انہوں نے کہا، `شاہ رخ خان کاکرشمہ، ریتک روشن کی کمزوری، ابھیشیک بچن کی ہمت، سلمان خان کی شکل، اجے دیوگن کی تیزی، عامر خان کی ایمانداری۔ انہوںنے کہا، مجھے لگتا ہے کہ میں شاہ رخ کی بہت بڑی مداح ہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK