• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یمن اور کانگومیں کشتی غرقابی کے ۲؍مختلف حادثات، ۱۳۵؍افراد ہلاک

Updated: June 13, 2024, 12:29 PM IST | Sana`a

یمن کے قریب ڈوبنے والی کشتی میں ۲۶۰؍ تارکین وطن سوار تھے۔ کانگو میں موشی سے کنشاسا جانیوالی کشتی ڈوبنے سے۸۶؍افراد لقمۂ اجل بنے۔

Security personnel and local people preparing boats to search for drowned people. Photo: INN.
سیکوریٹی اہلکار اور مقامی افرادغرقاب افرادکی تلاش کیلئے کشتی تیار کرتےہوئے۔ تصویر: آئی این این۔

یمن کے ساحلی علاقے کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے۴۹؍ افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کشتی کے۱۴۰؍ مسافر تا حال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ یمن کے قریب ڈوبنے والی کشتی میں ۲۶۰؍ تارکین وطن سوار تھے۔ کشتی کے ۷۱؍ مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔ واقعے میں ڈوبنے والے ۴۹؍افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ مہلوکین میں میں ۳۱؍ خواتین اور۶؍بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کےمطابق کشتی میں سوارتارکین وطن کا تعلق ایتھوپیا اور صومالیہ سے تھا اور وہ یمن پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مقامی ماہی گیر بھی ریسکیو ٹیم کی مدد کررہے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 
کانگو میں بھی دہل دہلادینےو الا حادثہ
مغربی جمہوری جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) میں پیر کی رات دیر گئے ایک دریا میں ایک کشتی الٹنے سے۲۱؍ بچوں سمیت کم از کم۸۶؍ لوگوں کی موت ہو گئی۔ مقامی ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات۱۱؍ بجے کے قریب لیڈیبا گاؤں کے قریب پیش آیا۔ یہ کشتی موشی شہر سے ڈی آر سی کے دارالحکومت کنشاسا جا رہی تھی۔ ان میں مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاح بھی خاصی تعداد میں  موجود تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ۱۸۵؍ افراد کو بچا لیا گیا ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ کشتی پر سوار مسافروں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK