• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یمن: صنعاء انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراسرائیلی بمباری، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ محفوظ

Updated: December 27, 2024, 3:43 PM IST | Sanaa

اسرائیل نے یمن کے صنعاء انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بمباری کی ہے۔ صہیونی فوج نے حوثیوں کے اڈوں اوریمن کی مختلف بندرگاہوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے کے وقت ڈبلیو ایچ اوکے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبرئیس جائے وقوع پرموجود تھے۔ وہ اور ان کے ساتھی حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

After the attack, the condition of the planes can be seen at the airport. Photo: X
حملے کے بعد ایئرپورٹ پر طیاروں کی حالت دیکھی جاسکتی ہے۔ تصویر: ایکس

اسرائیل نے یمن کے صنعاء انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بمباری کی ہے جس کے سبب ایئرپورٹ تہپس نہس ہوگیا ہے۔اسرائیل نےیمن میں متعدد بندرگاہوں اور حوثیوں کے اڈوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ  ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہےکہ ’’وہ یمن کے صنعاء کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر طیارے میں بیٹھنے کی تیاری کر رہے تھے تبھی قریب میں بمباری ہوئی جس کی وجہ سے ان کے عملے کے متعددا فراد زخمی ہوئے ہیں۔‘‘

ٹیڈروس ادھانوم گیبرئیس نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر یہ لکھا ہے کہ ’’ہم جہاں کھڑے تھے ، ڈپارچر لونج اور ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور ہم سے کچھ میٹر دور ہی تھے۔ حملے کی وجہ سے رن وے کو نقصان پہنچا ہے۔‘‘انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’وہ اور ان کے ساتھی حملے سے محفوظ رہے ہیں جبکہ عملے کے دیگرافراد کو نقصان پہنچا ہے۔‘‘ انہوں نے یہ مخفی رکھتے ہوئے کہ بمباری کس نے کی ہے، بتایا کہ ’’ہمیں اپنے جانے سے پہلے ایئرپورٹ کی مرمت کرانے کی ضرورت ہے۔‘‘بعد ازیں اقوام متحدہ (یو این) کے ترجمان اسٹیفنی ٹریمبلےنے کہا کہ ’’زخمیوں میں یو این ہیومینیٹیرین ایئر سروس کا ایک شخص بھی شامل ہے۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’حملے میں تقریباً ۳؍افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ایک عالی دماغ تھا، نہ رہا!

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’یو این کے عملے نے ایئرپورٹ چھوڑ دیا ہے اور زخمی افراد کا علاج اسپتال میں کیا جارہا ہے۔‘‘اقوام متحدہ (یو این) کے سیکریٹری جنرل نے اسرائیل اوریمن کے درمیان جنگ میں توسیع کی مذمت کرتے ہوئے جمعرات کے حملے کو ’’خطرناک‘‘ قرار دیا۔اسرائیلی فوج نے خبررساں ایجنسی اسوسی ایٹ پریس کو بتایا کہ ’’انہیں یہ علم نہیں تھا کہ ڈبلیو ایچ او کے چیف اور وفد اس وقت صنعاء میں اس مقام پر تھے۔‘‘ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ’’اس نے حوثیوں کے ذریعے استعمال کئے جانے والے صنعاء کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب انفراسٹرکچر اورالحدیدہ، السیف اور رس قنطیب کے قریب پورٹس پر حملہ کیاہے۔ ‘‘ حوثیوں کے زیر تحت چلنے والے سیٹلائیٹ چینل المثیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’اسرائیلی حملے کے نتیجے میں درجنوں اموات ہوئی ہیں، کھڑکیاں ٹوٹ گئی ہیں،چھتیں گر گئیں ہیں، گاڑیوں اورمنزلوں پر خون کے دھبے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK