جنگ زدہ ملک یمن میں۱۳؍ سال کے بچے بھی تجارتی گاڑیاں چلا کر اپنے خاندانوں کی کفالت کر رہے ہیں، کیونکہ خانہ جنگی اور معاشی مشکلات کے باعث بہت سے گھروں کے سربراہوں کی آمدنی ختم ہو چکی ہے۔
EPAPER
Updated: March 16, 2025, 2:33 PM IST | Sana
جنگ زدہ ملک یمن میں۱۳؍ سال کے بچے بھی تجارتی گاڑیاں چلا کر اپنے خاندانوں کی کفالت کر رہے ہیں، کیونکہ خانہ جنگی اور معاشی مشکلات کے باعث بہت سے گھروں کے سربراہوں کی آمدنی ختم ہو چکی ہے۔
انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خانہ جنگی سے متاثر یمن میں ۱۳؍ سے۱۵؍ سال کی عمر کے کچھ بچے جنگ میں اپنےوالد کو کھونے یا ان کے معذور ہونے ، جس نے انہیں انتہائی غربت میں دھکیل دیا ہے کے بعد گاڑیاں چلانے پر مجبور ہیں۔۱۳؍ سالہ خلیل سساگا نے بتایاکہ اس نے اپنے والد سے گاڑی چلانا سیکھی اور اب ایک دوسرے شہر سے مارب ہجرت کرنے کے بعد اپنے خاندان کی مدد کرنے کیلئے کام کرتا ہے۔
Yemeni children as young as 13, who have lost their fathers due to war in the country, are now forced to work as car drivers to support their families.
— TRT World (@trtworld) March 14, 2025
For some, it is the only way to make a living to support their mothers and siblings pic.twitter.com/yN0iYpPRXA
سساگا نے انادولو کو بتایا،کہ ’’ میں اپنے والد اور خاندان کی کفالت کیلئےکام کرتا ہوں۔ عام طور پر میرے والد ایک منی بس چلاتے ہیں، اور میں بھی ان کی مدد اور پیسے کمانے کیلئے یہی کام کرتا ہوں۔ اب تک مجھے ٹریفک میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا ہے۔ مصروف سڑکیں اور بھاری ٹریفک مجھے پریشان نہیں کرتیں۔‘‘۱۳؍ سالہ مرسی محمد صالح زوید بھی مسافر ٹرانسپورٹ میں کام کرتا ہے اور کہتا ہے کہ اسے ضرورت کے تحت گاڑی چلانا سیکھنا پڑا۔ اس نےبتایا کہ ’’میں نے اپنے خاندان کی کفالت کیلئے گاڑی چلانا سیکھی ہے، اور میں اپنی آمدنی ان کے ساتھ بانٹتا ہوں۔ اگرچہ سڑکیں مصروف ہیں، لیکن مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ میں صرف روزی کمانے کی کوشش کر رہا ہوں۔
۱۵؍ سالہ محمد عمار مبہوت چہلن نے کہا کہ’’ میرے والد معذور ہیں۔ میں اپنے خاندان کی مدد کیلئے گاڑی چلاتا ہوں۔ جب سے میں نے گاڑی چلانا شروع کی ہے، میرے خاندان کی آمدنی اور معیار زندگی بہتر ہوا ہے۔‘‘ واضح ر ہے کہ یمن میں اس وقت سے خانہ جنگی جاری ہے جب۲۰۱۴ء میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی گروپ نے دارالحکومت صنعاء اور ملک کے بیشتر حصوں سے یمنی حکومت کو بے دخل کر کےقبضہ کرلیا تھا۔