• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یوٹیوب نے نوعمروں کیلئے’’وزن اور فٹنیس‘‘ ویڈیوز کو محدود کردیا

Updated: September 06, 2024, 10:07 PM IST | London

یوٹیوب نے وزن اور فٹنس سے متعلق ویڈیوزمیں نوعمر صارفین کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد نوجوان ناظرین کو ممکنہ طور پر نقصان دہ مواد سے بچانا ہے۔ ان ویڈیوز پر مکمل پابندی نہیں لگائی جائے گی۔ یہ اپ ڈیٹس مشرق وسطیٰ سمیت عالمی سطح پر جلد متعارف ہوں گے۔

YouTube has taken drastic measures. Photo: INN.
یوٹیوب نے سخت اقدامات کئے ہیں۔ تصویر: آئی این این۔

یوٹیوب نے وزن اور فٹنس سے متعلق ویڈیوزمیں نوعمر صارفین کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد نوجوان ناظرین کو ممکنہ طور پر نقصان دہ مواد سے بچانا ہے۔ گوگل کی ملکیت والے پلیٹ فارم نے کہا کہ اس نے ان ویڈیوز کو۱۳؍ سے۱۷؍ سال کی عمر کے صارفین کیلئے تجویزکئے جانے سے روکنے کیلئے اپنا الگورتھم اپ ڈیٹ کر دیا ہے، حالانکہ ان ویڈیوز پر مکمل پابندی نہیں لگائی جائے گی۔ یہ فیصلہ ماہرین کی جانب سے فٹنس معیارات کو فروغ دینے والے مواد کے بار بار نمائش کے منفی اثرات کے بارے میں خدشات کا اظہار کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اقوام متحدہ: سوڈانی عوام کے تحفظ کیلئےغیرجانبدارامن فوج کی فوری تعیناتی کی سفارش

اگرچہ اس طرح کا مواد یوٹیوب کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی نہیں کرتا، پلیٹ فارم نے تسلیم کیا کہ ضرورت سے زیادہ دیکھنا کچھ صارفین کی ذہنی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ یوٹیوب کی نوجوانوں اور خاندانی مشاورتی کمیٹی کے ان پٹ کے ساتھ تیار کئے گئے نئے اصول، ایسے مواد کو ہدف بناتے ہیں جو غیر حقیقی جسمانی نظریات کو فروغ دیتے ہیں یا جارحانہ رویے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یوٹیوب نے کہا کہ وہ فیملی سینٹر ہب متعارف کروا رہا ہے، جو والدین کو پلیٹ فارم پر اپنے بچوں کی سرگرمیوں کی نگرانی اور ان کا نظم کرنے میں مدد کرنے والا ایک فیچر ہے۔ یہ اپ ڈیٹس مشرق وسطیٰ سمیت عالمی سطح پر جلد متعارف ہوں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK