• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ڈونالڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد زیلنسکی کی پریشانیوں میں اضافہ نہیں ہوا

Updated: November 10, 2024, 11:14 AM IST | Kyiv

یوکرینی صدر نے نومنتخب امریکی صدر کو مبارکباد کیلئے فون کیا ، اس گفتگو میں ایلون مسک بھی شامل تھے، ساری گفتگو مثبت ماحول میں ہوئی۔

President of Ukraine Volodymyr Zelensky. Photo: INN
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی۔ تصویر: آئی این این

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بتایا تھا کہ انہوں نے بدھ کوامریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو  مبارکباد کیلئے فون کیا تھا۔ اب اس معاملے میں کچھ نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ باخبر ذرائع نے  بتایا کہ فون کال میں دو سرپرائز تھے۔ پہلا یہ کہ ارب پتی ایلون مسک بھی اس کال میں شریک تھے ۔  دوسرا یہ کہ زیلنسکی ٹرمپ کی باتیں سن کر کسی حد تک مطمئن ہوگئے۔
مثبت علامت
یہ بات اس وقت سامنے آئی ہے جب بائیڈن انتظامیہ ۲۰؍ جنوری ( ٹرمپ کی حلف برداری) سے پہلے یوکرین کیلئے زیادہ سے زیادہ فوجی امداد حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر رہا ہے۔ خدشہ تھا کہ ٹرمپ کی جیت کے بعد یہ امداد بند ہو سکتی ہے۔تاہم  ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے گزشتہ دو مہینوں کے دوران زیلنسکی اور ان کے مشیروں کے ساتھ جو نجی گفتگو کی ہے۔ اس سے یوکرین کو توقع سے زیادہ تسلی ملی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: شمس ملانی کی خطرناک گیند بازی کے سامنے ادیشہ کے بلے باز ڈھیر

زیلنسکی کا کہنا ہےکہ ٹرمپ کی جیت کے فوراً بعد ہوئی ۲۵؍ منٹ کی یہ گفتگو ایک ’مثبت علامت‘ تھی۔ گفتگو کے بعد نو منتخب صدر نے اعلان کیا کہ وہ یوکرین کی حمایت کریں گے تاہم وہ اس حوالے سے زیادہ تفصیلات میں نہیں گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ زیلنسکی نے محسوس کیا کہ گفتگو بہتر ہوئی  ہے۔ اس سے انہیں محسوس ہوا کہ ٹرمپ کی جیت کے بعد ان کی پریشانی میں اضافہ نہیں ہوا۔ اس معاملے نے زیلنسکی کو مایوسی کا احساس نہیں دلایا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسک نے کال کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ ٹرمپ ایلون مسک کی اسٹار لنک سیٹیلائٹ انٹرنیٹ سروس کے ذریعے یوکرین کی مدد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ٹرمپ اور زیلنسکی نے منتخب صدر کے جنگ کے خاتمے کے مبینہ منصوبے یا مزید امریکی امداد فراہم کرنے کے امکان جیسی پالیسیوں پر بات نہیں کی ۔ کال میں ایلون مسک کی شرکت یہ واضح کر تی ہے کہ ٹرمپ کے دوسرے دور اقتدارمیں مسک کس حد تک اثر و رسوخ رکھتے ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK