EPAPER
جیل میں قید پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف نے دعوی کیا ہے کہ توشہ خانہ معاملے میں عمران خان کو عدالت سے ضمانت مل گئی ہے،ان کے وکیل صفدر نے کہا کہ جیسے ہی حکم نامے کے کاغذات ان کے حوالے کئے جائیں گے، ان کے اہل خانہ حکام سے عمران خان کی رہائی کیلئے رجوع کریں گے۔
November 20, 2024, 10:51 PM IST
سوڈان کی وزارت صحت نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ ’’سوڈان میں ہیضہ کے مزید ۳۲۸؍ معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد کل معاملات ۳۸؍ ہزارہوچکے ہیں۔ اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہیضہ کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
November 20, 2024, 9:55 PM IST
جب یورپ کے دیگر ممالک تارکین وطن کیلئے ملک کے دروازے بند کر رہے ہیں، اس کے بر خلاف اسپین کی وزیر برائے تارکین وطن نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک ہر سال تین لاکھ غیر دستاویزی تارکین وطن کو قانونی حیثیت عطا کرے گا، ان تارکین وطن کا ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے۔
November 20, 2024, 10:50 PM IST
سلامتی کاؤنسل کی قرارداد کا تازہ مسودہ، غزہ جنگ میں’’فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی‘‘ اور ’’تمام مغویوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی‘‘ کا مطالبہ کرتا ہے۔
November 20, 2024, 8:10 PM IST
یونیسیف ترجمان جیمس ایلڈر نے ان نام نہاد عالمی لیڈران پر سخت تنقید کی جو لیڈر ہونے کا دکھاوا کرتے ہیں لیکن زمینی سطح پر کوئی اقدام اٹھانے سے کتراتے ہیں حالانکہ جنگوں سے لے کر دماغی صحت کے بحران سے نپٹنے کیلئے وہ کئی اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔
November 20, 2024, 11:18 PM IST
یونیسیف کے ترجمان جیمس ایلڈر نے منگل کو جنیوا، سوئزرلینڈ میں پریس بریفنگ کے درمیان کہا کہ ’’گزشتہ ۲؍ماہ میں اسرائیل نے لبنان میں ۲۰۰؍ سے زائد بچوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔ یومیہ اوسطاً ۳؍ سے زائد بچے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں بچے صدمے کا شکار ہیں۔‘‘
November 20, 2024, 8:40 PM IST
غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی روکنے کے الٹی میٹم پر عمل درآمد کرانے پر ناکامی پر۲۰؍ وہائٹ ہاؤس کےعملے نے صدر جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا،اس الٹی میٹم میں اسرائیل کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکنےکیلئے اقدامات کرنے، اور خلاف ورزی کرنے پر اسلحوں کی ترسیل پرپابندی عائد کرنے کا انتباہ دیا گیا تھا۔
November 20, 2024, 6:35 PM IST
اس ہفتے جاری ہونے والی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ قارئین اے آئی سے تیار کردہ شاعری کو انسان کی لکھی ہوئی شاعری سے قابل اعتبار طور پر الگ نہیں کر سکتے اوراے آئی نظموں کو اعلیٰ درجہ دیا گیا ہے۔
November 20, 2024, 5:36 PM IST
برسلز میں ایک اجلاس کیلئے جمع ہوئے یورپی یونین کے قانون سازوں سے ویڈیو کال پر خطاب کرتے ہوئے زیلنسکی نے جنگ کے دوران حمایت کرنے کیلئے یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا۔
November 20, 2024, 4:04 PM IST