• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سی اے اے کے خلاف آزاد میدان میں مہا مورچہ

Updated: Feb 15, 2020, 5:56 PM IST | Shahebaz Khan

ممبئی: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج میں مزید شدت آگئی ہے۔ سیاہ قانون کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں لوگ پر امن طریقے سے احتجاج کررہے ہیں۔ سی اے اے، این آر سی اور ان پی آر کے خلاف آج ممبئی کے آزاد میدان میں مہا مورچہ نکالا گیا ہے جس میں بلا تفریق مذہب وملت لوگ کثیر تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔ سی اے اے کے خلاف احتجاج کیلئے لوگوں کا ہجوم آزاد میدان میں اکٹھا ہورہا ہے۔اب تک ہزاروں افرادمیدان میں جمع ہوچکے ہیں۔ اس احتجاج میں نہ صرف ممبئی بلکہ تھانے، ممبرا، کلیان، بھیونڈی اور بیرون شہر کے افراد بھی شرکت کررہے ہیں۔ تمام تصاویر: آشیش راجے

X شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ’نیشنل الائنس‘ تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت اس قانون کے خلاف ممبئی میں اب تک کا سب سے بڑا احتجاج ہورہا ہے۔
1/7

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ’نیشنل الائنس‘ تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت اس قانون کے خلاف ممبئی میں اب تک کا سب سے بڑا احتجاج ہورہا ہے۔

X یاد رہے کہ بدھ کو اپنے ایک خطاب میں ریٹائرڈ جج کولسے پاٹل نے کہا تھا کہ این پی آر، این آر سی اور سی اے اے سے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ ہر پسماندہ طبقہ متاثر ہوگا۔
2/7

یاد رہے کہ بدھ کو اپنے ایک خطاب میں ریٹائرڈ جج کولسے پاٹل نے کہا تھا کہ این پی آر، این آر سی اور سی اے اے سے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ ہر پسماندہ طبقہ متاثر ہوگا۔

X مہا مورچہ سے زیادہ سے زیادہ افراد کو منسلک کرنے کیلئے اس الائنس نے شہر اور مضافات میں موجود متعدد بدھا وہار، گردوارے اور این جی او کا دورہ کیا اور لوگوں کو اس قانون کے خلاف متحرک کرنے کی کوشش کی ہے۔ 
3/7

مہا مورچہ سے زیادہ سے زیادہ افراد کو منسلک کرنے کیلئے اس الائنس نے شہر اور مضافات میں موجود متعدد بدھا وہار، گردوارے اور این جی او کا دورہ کیا اور لوگوں کو اس قانون کے خلاف متحرک کرنے کی کوشش کی ہے۔ 

X اس دوران الائنس کے شریک کنوینر حسیب بھاٹکر نے کہا تھا کہ مردم شماری کے اعداد وشمار خفیہ ہوتے ہیں لیکن این پی آر کے ذریعے جمع کیا جانے والا ڈیٹا منتقل کیا جاسکتا ہے۔ اسے کسی کے ساتھ بھی شیئر کیا جاسکتا ہے جس سے ہماری پرائیویسی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔
4/7

اس دوران الائنس کے شریک کنوینر حسیب بھاٹکر نے کہا تھا کہ مردم شماری کے اعداد وشمار خفیہ ہوتے ہیں لیکن این پی آر کے ذریعے جمع کیا جانے والا ڈیٹا منتقل کیا جاسکتا ہے۔ اسے کسی کے ساتھ بھی شیئر کیا جاسکتا ہے جس سے ہماری پرائیویسی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

X آزاد میدان میں جمع ہونے والی بھیڑ۔ اس میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ لوگ کافی پرجوش ہیں۔
5/7

آزاد میدان میں جمع ہونے والی بھیڑ۔ اس میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ لوگ کافی پرجوش ہیں۔

X ایک خاتون بچی کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔ اس احتجاج میں ہر عمر کے لوگ شامل ہیں۔
6/7

ایک خاتون بچی کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔ اس احتجاج میں ہر عمر کے لوگ شامل ہیں۔

X سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران لوگوں میں جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔
7/7

سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران لوگوں میں جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK