• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسلام قبول کرنے والی ۱۰؍ معروف عالمی شخصیات

Updated: Mar 21, 2024, 5:17 PM IST | Shahebaz Khan

اسلام مخالف دور میں قبول اسلام خوش کن ہے۔ یہ دنیا کا دوسرا سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے۔ دنیا میں کئی افراد ایسے ہیں جو مذہب اسلام میں پیدا نہیں ہوئے لیکن انہوں نے اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کیا، اپنے جاننے والوں سے ان پر تبادلۂ خیال کیا، جو کچھ سنا، پڑھا اور سمجھا اُس پر غوروفکر کیا اور بالآخر اپنی زبان سے کلمہ ٔ شہادت پڑھنے کا فیصلہ کیا۔ یہ ایسے خاندانوں میں پیدا ہوئے جو اِسلام سے دور اور نورِ اسلام سے محروم تھے۔ان کا قبول اسلام ان کی حق پسندی اور ان کی اپنی جستجو اور تحقیق کا ثمرہ ہے۔ جانئے مشرف بہ اسلام ہونے والی ایسی ہی چند مشہور عالمی شخصیت کے بارے میں جن کے قبول اسلام کی خبریں بین الاقوامی میڈیا ادارے بھی شائع کرنے پر مجبور ہوئے۔ تمام تصاویر: ایکس اور آئی این این

X جوز اگنیشیو (José Ignacio): معروف سابق ہسپانوی فٹبالر جوز اگنیشیو نے فروری ۲۰۲۴ء میں اسلام قبول کیا۔ ۳۲؍ سالہ فٹبالر نے قبول اسلام کے بعد اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’مَیں بہت خوش ہوں اور طاقتور محسوس کررہا ہوں۔ مَیں اپنی زندگی کے بہترین لمحات جی رہا ہوں۔‘‘ 
1/10

جوز اگنیشیو (José Ignacio): معروف سابق ہسپانوی فٹبالر جوز اگنیشیو نے فروری ۲۰۲۴ء میں اسلام قبول کیا۔ ۳۲؍ سالہ فٹبالر نے قبول اسلام کے بعد اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’مَیں بہت خوش ہوں اور طاقتور محسوس کررہا ہوں۔ مَیں اپنی زندگی کے بہترین لمحات جی رہا ہوں۔‘‘ 

X شون کنگ (Shaun King): رمضان المبارک ۲۰۲۴ء میں شون کنگ اور ان کی اہلیہ نے فلسطینی نژاد امریکی امام عمر سلیمان کی موجودگی میں اسلام قبول کیا۔ 
2/10

شون کنگ (Shaun King): رمضان المبارک ۲۰۲۴ء میں شون کنگ اور ان کی اہلیہ نے فلسطینی نژاد امریکی امام عمر سلیمان کی موجودگی میں اسلام قبول کیا۔ 

X لل جون (Lil Jon): اسلامی نام: برادر جان۔ مشہور امریکی ریپر، پروڈیوسر اور موسیقار نے رمضان المبارک ۲۰۲۴ء کے پہلے جمعہ کو لاس اینجلس کی مسجد میں اسلام قبول کیا۔
3/10

لل جون (Lil Jon): اسلامی نام: برادر جان۔ مشہور امریکی ریپر، پروڈیوسر اور موسیقار نے رمضان المبارک ۲۰۲۴ء کے پہلے جمعہ کو لاس اینجلس کی مسجد میں اسلام قبول کیا۔

X اینڈریو ٹیٹ (Andrew Tate): اسلامی نام: ابو اینڈریو۔ اکتوبر ۲۰۲۲ء میں امریکی نژاد برطانوی سابق کک باکسر، سوشل میڈیا پرسنالٹی اور بزنس مین نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسلام میں داخل ہوگئے ہیں۔
4/10

اینڈریو ٹیٹ (Andrew Tate): اسلامی نام: ابو اینڈریو۔ اکتوبر ۲۰۲۲ء میں امریکی نژاد برطانوی سابق کک باکسر، سوشل میڈیا پرسنالٹی اور بزنس مین نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسلام میں داخل ہوگئے ہیں۔

X کلیرنس سیڈورف (Clarence Seedorf): ڈچ فٹبال منیجر اور سابق کھلاڑی ہیں جنہوں نے مارچ ۲۰۲۲ء میں اسلام قبول کیا۔ 
5/10

کلیرنس سیڈورف (Clarence Seedorf): ڈچ فٹبال منیجر اور سابق کھلاڑی ہیں جنہوں نے مارچ ۲۰۲۲ء میں اسلام قبول کیا۔ 

X کیون لی (Kevin Lee): امریکہ کے سابق پروفیشنل مارشل آرٹ ماہر اکتوبر ۲۰۲۱ء میں دائرۂ اسلام میں داخل ہوگئے تھے۔ ۳۱؍ سالہ کیون یو ایف سی اور ای ایف سی کے ممبر ہیں۔ 
6/10

کیون لی (Kevin Lee): امریکہ کے سابق پروفیشنل مارشل آرٹ ماہر اکتوبر ۲۰۲۱ء میں دائرۂ اسلام میں داخل ہوگئے تھے۔ ۳۱؍ سالہ کیون یو ایف سی اور ای ایف سی کے ممبر ہیں۔ 

X جینیفر گروٹ (Jennifer Grout): ۳۳؍ سالہ امریکی گلوکارہ ۲۰۱۲ء میں مراکش گئی تھیں جنہیں اسلام ، عربی موسیقی اور عرب ثقافت نے اس قدر متاثر کیا کہ وہ کچھ عرصے بعد مسلمان ہوگئیں۔
7/10

جینیفر گروٹ (Jennifer Grout): ۳۳؍ سالہ امریکی گلوکارہ ۲۰۱۲ء میں مراکش گئی تھیں جنہیں اسلام ، عربی موسیقی اور عرب ثقافت نے اس قدر متاثر کیا کہ وہ کچھ عرصے بعد مسلمان ہوگئیں۔

X دیو شیپل (Dave Chappelle): ۵۰؍ سالہ دیو ایک امریکی اسٹینڈ اَپ کامیڈین اور اداکار ہیں جنہوں نے مئی ۲۰۰۵ء میں ٹائم میگزین کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے ۱۷؍ سال کی عمر اسلام قبول کرلیا تھا۔ 
8/10

دیو شیپل (Dave Chappelle): ۵۰؍ سالہ دیو ایک امریکی اسٹینڈ اَپ کامیڈین اور اداکار ہیں جنہوں نے مئی ۲۰۰۵ء میں ٹائم میگزین کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے ۱۷؍ سال کی عمر اسلام قبول کرلیا تھا۔ 

X مائیک ٹائسن (Mike Tyson): اسلامی نام: ملک عبدالعزیز/ ملک شہباز۔ عالمی شہرت یافتہ امریکی مکے باز اور باکسر سے ہر خاص و عام واقف ہے۔ انہوں نے اسلامی تعلیمات کا مطالعہ ۱۹۹۲ء میں جیل جانے سے پہلے ہی کردیا تھا اور اسی دوران اسلام قبول کرلیا تھا۔ تاہم، انہوں نے اپنے نام کی تبدیلی کے بارے میں کبھی نہیں بتایا۔ 
9/10

مائیک ٹائسن (Mike Tyson): اسلامی نام: ملک عبدالعزیز/ ملک شہباز۔ عالمی شہرت یافتہ امریکی مکے باز اور باکسر سے ہر خاص و عام واقف ہے۔ انہوں نے اسلامی تعلیمات کا مطالعہ ۱۹۹۲ء میں جیل جانے سے پہلے ہی کردیا تھا اور اسی دوران اسلام قبول کرلیا تھا۔ تاہم، انہوں نے اپنے نام کی تبدیلی کے بارے میں کبھی نہیں بتایا۔ 

X کریم عبدالجبار (Kareem Abdul-Jabbar): پیدائشی نام: فرڈیننڈ لیوائس جونیئر۔ ۷۶؍ سالہ کریم عبدالجبار ایک سابق باسکٹ بال کھلاڑی ہیں جنہوں نے ۱۹۶۸ء میں اسلام قبول کیا تھا۔
10/10

کریم عبدالجبار (Kareem Abdul-Jabbar): پیدائشی نام: فرڈیننڈ لیوائس جونیئر۔ ۷۶؍ سالہ کریم عبدالجبار ایک سابق باسکٹ بال کھلاڑی ہیں جنہوں نے ۱۹۶۸ء میں اسلام قبول کیا تھا۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK