• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آلودگی پر قابو کیلئے دہلی حکومت کا ۱۵؍ نکاتی منصوبہ

Updated: Oct 9, 2023, 6:49 PM IST | Shahebaz Khan

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ۲۹؍ ستمبر ۲۰۲۳ءٍکو موسم سرما میں دہلی میں فضائی آلودگی پر قابو پانےکیلئے۱۵؍ نکاتی سرمائی ایکشن پلان کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی حکومت اسے سختی سے نافذ کرے گی تاکہ دہلی والوں کو سردیوں کے موسم میں آلودگی کی پریشانی سے بچایا جا سکے۔ وزیر اعلی نے مزید کہا کہ آخری چند برسوں میں دہلی کے لوگوں کی محنت سے آلودگی کی سطح میں تقریباً۳۰؍ فیصد کمی آئی ہے۔ اس بار پھر دہلی، آلودگی کے خلاف اس جنگ میں تیار ہے اور دہلی حکومت کا سرمائی ایکشن پلان بھی تیار ہے۔ تمام تصاویر: پی ٹی آئی، آئی این این

X سرمائی ایکشن پلان ۲۰۲۳ءکے تحت دہلی میں شناخت کئے گئے ۱۳؍ ہاٹ اسپاٹ کیلئے علاحدہ ایکشن پلان بنایا گیا ہےجبکہ اس بار دہلی میں ۵؍ ہزار ایکڑ سے زیادہ کھیتوں میں بایو ڈی کمپوزر کا مفت چھڑکاؤ کیا جائے گا۔ 
1/7

سرمائی ایکشن پلان ۲۰۲۳ءکے تحت دہلی میں شناخت کئے گئے ۱۳؍ ہاٹ اسپاٹ کیلئے علاحدہ ایکشن پلان بنایا گیا ہےجبکہ اس بار دہلی میں ۵؍ ہزار ایکڑ سے زیادہ کھیتوں میں بایو ڈی کمپوزر کا مفت چھڑکاؤ کیا جائے گا۔ 

X  تعمیراتی مقامات پر کڑی نظر رکھی جائے گی، اینٹی ڈسٹ مشینوں کے استعمال اور کھلے میں کچرا جلانے پر پابندی ہوگی۔ 
2/7

 تعمیراتی مقامات پر کڑی نظر رکھی جائے گی، اینٹی ڈسٹ مشینوں کے استعمال اور کھلے میں کچرا جلانے پر پابندی ہوگی۔ 

X  اس منصوبے کے تحت پرندوں کیلئے بایو ڈکمپوزر کے استعمال میں اضافہ کیا جائے گا۔ دہلی میں دو تھرمل پاور پلانٹ تھے، جو بند ہو چکے ہیں اور اب پاورپلانٹ اور انڈسٹریز کو غیر آلود ایندھن کے استعمال کی تاکید  کی جائے گی۔ واضح رہے کہ دہلی میں ۱۷۲۷؍ رجسٹرڈ صنعتی یونٹ ہیں۔ اس سے قبل ان صنعتوں میں آلودگی پھیلانے والے ایندھن کا استعمال کیا جاتا تھا۔ لیکن اب یہ صنعتیں۔ پائپڈ نیچرل گیس ( پی این جی ) میں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ 
3/7

 اس منصوبے کے تحت پرندوں کیلئے بایو ڈکمپوزر کے استعمال میں اضافہ کیا جائے گا۔ دہلی میں دو تھرمل پاور پلانٹ تھے، جو بند ہو چکے ہیں اور اب پاورپلانٹ اور انڈسٹریز کو غیر آلود ایندھن کے استعمال کی تاکید  کی جائے گی۔ واضح رہے کہ دہلی میں ۱۷۲۷؍ رجسٹرڈ صنعتی یونٹ ہیں۔ اس سے قبل ان صنعتوں میں آلودگی پھیلانے والے ایندھن کا استعمال کیا جاتا تھا۔ لیکن اب یہ صنعتیں۔ پائپڈ نیچرل گیس ( پی این جی ) میں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ 

X اس کے ساتھ ہی آلودگی بڑھنے پر GRAP کو سختی سے لاگو کیا جائے گا۔ آلودگی سے نمٹنے کیلئے پڑوسی ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔
4/7

اس کے ساتھ ہی آلودگی بڑھنے پر GRAP کو سختی سے لاگو کیا جائے گا۔ آلودگی سے نمٹنے کیلئے پڑوسی ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔

X اروند کیجریوال نے ۱۵؍ نکاتی سرمائی ایکشن پلان پیش کرتے ہوئے کہا کہ ای ویسٹ(E-wast) پارک کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور ایک کروڑ درخت لگائے جائیں گے۔ 
5/7

اروند کیجریوال نے ۱۵؍ نکاتی سرمائی ایکشن پلان پیش کرتے ہوئے کہا کہ ای ویسٹ(E-wast) پارک کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور ایک کروڑ درخت لگائے جائیں گے۔ 

X گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی کو کم کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی اورفائر ریکرز پر مکمل طور سے پابندی عائد ہوگی۔ 
6/7

گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی کو کم کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی اورفائر ریکرز پر مکمل طور سے پابندی عائد ہوگی۔ 

X دہلی میں موسم سرما میں آلودگی سے بچنے کیلئے گرین وار روم کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور گرین دہلی ایپ لانچ کی جائے گی۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم دہلی کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے عوامی بیداری مہم بھی چلائیں گے۔ 
7/7

دہلی میں موسم سرما میں آلودگی سے بچنے کیلئے گرین وار روم کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور گرین دہلی ایپ لانچ کی جائے گی۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم دہلی کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے عوامی بیداری مہم بھی چلائیں گے۔ 

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK