• Tue, 03 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ڈونالڈ ٹرمپ کی ہندوستان آمد

Updated: Feb 24, 2020, 11:18 PM IST | Abdul Kareem

تاج محل کی خوبصورتی پر فدا ہونے والے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ہندوستان کی خوشحال اور متنوع ثقافت کا نمونہ ہے۔ ہندوستان کے دو روزہ دورے کے تحت پیر کو آگرہ پہنچے  ٹرمپ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک گھنٹہ تاج محل کے احاطے میں گذارا۔ٹرمپ بیوی ملینیا کا ہاتھ تھامے گائڈ سے انمول ورثے کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے تھے۔ وہیں ان کی بیٹی اور صلاح کار ایوانکا اپنے شوہر جیریڈ کشر نر کے ساتھ تاج کی خوبصورتی کو دزدیدہ نگاہوں سے دیکھ رہی تھے۔اس درمیان انہوں نے اپنے فون سے کئی فوٹوز بھی لئے۔تاج محل پہنچ کر ٹرمپ نے ویزیٹر بک میں اپنا پیغام لکھا’’تاج محل ہمیں متاثر اور حیران کرتا ہے۔اسے وقت میں قید کر کے نہیں رکھا جاسکتا تاج ہندوستان کے خوشحال اور متنوع تہذیب کا یہ جیتاجاگتا ثبوت ہے۔شکریہ ہندوستان۔‘‘اس سے قبل ہند۔امریکہ کے رشتوں میں مضبوطی فراہم کرنے کا اشارہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے تاج محل میں داخلے سے قبل اپنے ٹوئٹ میں لکھا’’ امریکہ اور ہندوستان اپنے ممالک کو مضبوط بنائیں گے۔ اپنے لوگوں کو احترام فراہم کریں گے۔بڑے سپنے دیکھنے والوں کو اور بڑا بنائیں گے اور اپنا مستقبل پہلے سے کہیں زیادہ روشن بنائیں گے۔ یہ تو ابھی آغاز ہی ہے۔‘‘ٹرمپ کے ساتھ ان کی بیوی ملینیا ٹرمپ کے علاوہ بیٹی ایوانکا اور داماد جیریڈ بھی تاج کی خوبصورتی دیکھنے پہنچے تھے۔ اس سے قبل وہ احمد آباد بھی گئے تھے اوروہاں سابرمتی آشرم بھی دیکھا تھا۔   تمام تصاویر :پی ٹی آئی 

X احمد آباد کے سابرمتی آشرم میں وزیر اعظم نریندر مودی ،   امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ آشرما  کےبارے میں محوگفتگو دیکھے جاسکتے ہیں۔
1/8

احمد آباد کے سابرمتی آشرم میں وزیر اعظم نریندر مودی ،   امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ آشرما  کےبارے میں محوگفتگو دیکھے جاسکتے ہیں۔

X سابرمتی آشرم میں مہاتما گاندھی جی کی یادگار ان کا چرخہ رکھا ہوا ہے اور اس کے ہی ٹرمپ اور ملینیا کے ساتھ مودی ان دونوں کو بتارہے ہیں۔ 
2/8

سابرمتی آشرم میں مہاتما گاندھی جی کی یادگار ان کا چرخہ رکھا ہوا ہے اور اس کے ہی ٹرمپ اور ملینیا کے ساتھ مودی ان دونوں کو بتارہے ہیں۔ 

X آشرم میں گاندھی جی کے ۳؍بندروں کی مورتیاں رکھی ہوئی ہیں اور ان کے بارے میں نریندر مودی  ، ٹرمپ اور ملینیا کو بتارہے ہیں۔ٹرمپ ان مورتیوں کو غور سے دیکھ رہے ہیں۔
3/8

آشرم میں گاندھی جی کے ۳؍بندروں کی مورتیاں رکھی ہوئی ہیں اور ان کے بارے میں نریندر مودی  ، ٹرمپ اور ملینیا کو بتارہے ہیں۔ٹرمپ ان مورتیوں کو غور سے دیکھ رہے ہیں۔

X احمد آباد کے موٹیرا اسٹیڈیم کا افقی نظارہ ، جہاں پر ڈونالڈ ٹرمپ اور نریندر مودی نے احمدآباد کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کئی خواب دکھائے۔ 
4/8

احمد آباد کے موٹیرا اسٹیڈیم کا افقی نظارہ ، جہاں پر ڈونالڈ ٹرمپ اور نریندر مودی نے احمدآباد کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کئی خواب دکھائے۔ 

X احمد آباد کے بعد ڈونالڈٹرمپ نے آگرہ کا رخ کیا جہاں انہوں نے تاج محل کے دیدار کئے ۔ اسی موقع کی ایک تصویر دیکھی جاسکتی ہے۔
5/8

احمد آباد کے بعد ڈونالڈٹرمپ نے آگرہ کا رخ کیا جہاں انہوں نے تاج محل کے دیدار کئے ۔ اسی موقع کی ایک تصویر دیکھی جاسکتی ہے۔

X   ٹرمپ کی بیٹی اور صلاح کار ایوانکا اپنے شوہر جیریڈ کشر نر کے ساتھ تاج کی خوبصورتی کو دزدیدہ نگاہوں سے دیکھ رہی تھی اور اسی موقع پر ان دونوں نے تصویر بھی بنوائی۔
6/8

  ٹرمپ کی بیٹی اور صلاح کار ایوانکا اپنے شوہر جیریڈ کشر نر کے ساتھ تاج کی خوبصورتی کو دزدیدہ نگاہوں سے دیکھ رہی تھی اور اسی موقع پر ان دونوں نے تصویر بھی بنوائی۔

X احمد آباد کے بچوں کو ڈونالڈ ٹرمپ کی شہر آمد پر خوش دیکھا جاسکتاہے۔ بچے بہت ہی والہانہ انداز میں ان کا استقبال کررہے ہیں۔ 
7/8

احمد آباد کے بچوں کو ڈونالڈ ٹرمپ کی شہر آمد پر خوش دیکھا جاسکتاہے۔ بچے بہت ہی والہانہ انداز میں ان کا استقبال کررہے ہیں۔ 

X موٹیرا اسٹیڈیم میں نریندر مودی اپنے دوست امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ عوام کے استقبال کا ہاتھ ہلاکر شکریہ اداکرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ 
8/8

موٹیرا اسٹیڈیم میں نریندر مودی اپنے دوست امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ عوام کے استقبال کا ہاتھ ہلاکر شکریہ اداکرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ 

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK