• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ: ۱۵؍ غیر معروف اور دلچسپ حقائق

Updated: Dec 27, 2024, 7:13 PM IST | Aliya Sayyed

ماہر معاشیات اور ہندوستان کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے اپنے دور میں ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے کئی اقدامات کئے تھے۔ وہ ماہر تعلیم، سیاستداں اور بیوروکریٹ تھے۔ منموہن سنگھ ۲۶؍ ستمبر ۱۹۳۲ء کو غیر منقسم ہندوستان میں گاہ، چکوال، پنجاب میں پیدا ہوئے تھے جو اَب پنجاب، پاکستان کاحصہ ہے۔ جانئے ان کے متعلق چند دلچسپ اور غیرمعروف حقائق۔ تمام تصاویر: آئی این این، ایکس، یوٹیوب، انسٹاگرام

X منموہن سنگھ نے ۱۰؍ سال کی عمرتک اردو میڈیم میں تعلیم حاصل کی تھی۔ بعد ازیں، انہیں پیشاور کی ایک اَپر پرائمری اسکول میں داخل کیا گیا تھا۔ انہوں نے تقسیم ہند تک پیشاور کے خالصہ کالج سے تعلیم حاصل۔ تقسیم ہند کے بعد وہ ہندوستان آگئے تھے۔
1/14

منموہن سنگھ نے ۱۰؍ سال کی عمرتک اردو میڈیم میں تعلیم حاصل کی تھی۔ بعد ازیں، انہیں پیشاور کی ایک اَپر پرائمری اسکول میں داخل کیا گیا تھا۔ انہوں نے تقسیم ہند تک پیشاور کے خالصہ کالج سے تعلیم حاصل۔ تقسیم ہند کے بعد وہ ہندوستان آگئے تھے۔

X طالب علمی کے زمانے میں ان کا شمار ذہین اور بہترین طلبہ میں ہوتا تھا۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کیا تھا جبکہ کیمبریج یونیورسٹی، برطانیہ سے ماسٹرز اور نَفیلڈ کالج، آکسفورڈ سے ڈی فل کیا تھا۔
2/14

طالب علمی کے زمانے میں ان کا شمار ذہین اور بہترین طلبہ میں ہوتا تھا۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کیا تھا جبکہ کیمبریج یونیورسٹی، برطانیہ سے ماسٹرز اور نَفیلڈ کالج، آکسفورڈ سے ڈی فل کیا تھا۔

X ۲۰۰۴ء میں منموہن سنگھ ہندوستان کے پہلے سکھ وزیر اعظم بنے تھے۔ انہوں نے مسلسل دو میعاد تک وزیراعظم کی خدمات انجام دی تھیں۔ پنڈت جواہر لال نہرو، اندراگاندھی اور نریندر مودی کے بعد وہ طویل مدت تک خدمات انجام دینے والے چوتھے وزیر اعظم ہیں۔
3/14

۲۰۰۴ء میں منموہن سنگھ ہندوستان کے پہلے سکھ وزیر اعظم بنے تھے۔ انہوں نے مسلسل دو میعاد تک وزیراعظم کی خدمات انجام دی تھیں۔ پنڈت جواہر لال نہرو، اندراگاندھی اور نریندر مودی کے بعد وہ طویل مدت تک خدمات انجام دینے والے چوتھے وزیر اعظم ہیں۔

X انہیں متعدد زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ وہ ہندی کے علاوہ، اردو، انگریزی، پنجابی بھی روانی سے بول سکتے تھے۔ وہ اکثر و بیشتر اردو ہی میں تقریر لکھتے تھے بلکہ اسی زبان میں خطاب بھی کرتے تھے۔
4/14

انہیں متعدد زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ وہ ہندی کے علاوہ، اردو، انگریزی، پنجابی بھی روانی سے بول سکتے تھے۔ وہ اکثر و بیشتر اردو ہی میں تقریر لکھتے تھے بلکہ اسی زبان میں خطاب بھی کرتے تھے۔

X سیاست میں داخل ہونے سے پہلے انہوں نے آربی آئی کے گورنر کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔ انہوں نے مانیٹری پالیسی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
5/14

سیاست میں داخل ہونے سے پہلے انہوں نے آربی آئی کے گورنر کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔ انہوں نے مانیٹری پالیسی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

X وہ منکسرالمزاج شخصیت کے مالک تھے۔ وزیراعظم ہونے کے باوجود انہوں نے ایک سادہ زندگی گزاری تھی۔
6/14

وہ منکسرالمزاج شخصیت کے مالک تھے۔ وزیراعظم ہونے کے باوجود انہوں نے ایک سادہ زندگی گزاری تھی۔

X بطور ماہر معاشیات اور عوامی پالیسی ساز وہ ہندوستان کے تعلیمی نظام کو مستحکم بنانے پر یقین رکھتے تھے۔ وہ ہندوستانی طلبہ کو عالمی سطح کی تعلیم دینے کی حمایت کرتے تھے، اور اس ضمن میں انہوں نے کئی اصلاحات کا نفاذ کیا تھا۔
7/14

بطور ماہر معاشیات اور عوامی پالیسی ساز وہ ہندوستان کے تعلیمی نظام کو مستحکم بنانے پر یقین رکھتے تھے۔ وہ ہندوستانی طلبہ کو عالمی سطح کی تعلیم دینے کی حمایت کرتے تھے، اور اس ضمن میں انہوں نے کئی اصلاحات کا نفاذ کیا تھا۔

X منموہن سنگھ نرم گو تھے۔ مختلف طبقات اور سیاسی گروہوں کے افراد ان کا احترام کرتے تھے۔ اپنی نرم مزاجی سے انہوں نے کئی دل جیتے تھے۔
8/14

منموہن سنگھ نرم گو تھے۔ مختلف طبقات اور سیاسی گروہوں کے افراد ان کا احترام کرتے تھے۔ اپنی نرم مزاجی سے انہوں نے کئی دل جیتے تھے۔

X ۱۹۵۸ء میں ڈاکٹر منموہن سنگھ تاریخ کی پروفیسر اور مصنفہ گرشرن کور سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔ ان کی تین بیٹیاں ہیں۔ انہوں نے اپنے کریئر اور گھریلو زندگی میں ہمیشہ توازن برقرار رکھا۔
9/14

۱۹۵۸ء میں ڈاکٹر منموہن سنگھ تاریخ کی پروفیسر اور مصنفہ گرشرن کور سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔ ان کی تین بیٹیاں ہیں۔ انہوں نے اپنے کریئر اور گھریلو زندگی میں ہمیشہ توازن برقرار رکھا۔

X ملک میں معاشی اصلاحات کے نفاذ کے کے بعد تجارتی رکاوٹیں ختم ہوئی تھیں، بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوا تھا اور ملک کا بینکنگ سسٹم مستحکم ہوا تھا۔
10/14

ملک میں معاشی اصلاحات کے نفاذ کے کے بعد تجارتی رکاوٹیں ختم ہوئی تھیں، بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوا تھا اور ملک کا بینکنگ سسٹم مستحکم ہوا تھا۔

X ۱۹۹۳ ء میں یورومنی اور ایشیاء منی نے انہیں ’’دی فائنائنس منسٹر آف دی ایئر‘‘ قرار دیا تھا۔
11/14

۱۹۹۳ ء میں یورومنی اور ایشیاء منی نے انہیں ’’دی فائنائنس منسٹر آف دی ایئر‘‘ قرار دیا تھا۔

X ۱۹۶۲ء میں جواہر لال نہرو نے انہیں حکومت میں عہدے کی پیشکش کی تھی لیکن انہوں نے یہ کہتے ہوئے پیشکش ٹھکرا دی تھی کہ ’’انہیں امرتسر میں اپنے کالج میں تدریسی خدمات میں دلچسپی ہے۔‘‘
12/14

۱۹۶۲ء میں جواہر لال نہرو نے انہیں حکومت میں عہدے کی پیشکش کی تھی لیکن انہوں نے یہ کہتے ہوئے پیشکش ٹھکرا دی تھی کہ ’’انہیں امرتسر میں اپنے کالج میں تدریسی خدمات میں دلچسپی ہے۔‘‘

X منموہن سنگھ کو صبح میں بی بی سی چینل دیکھنے کی عادت تھی۔ اپنی اسی عادت کی وجہ سے ۲۰۰۴ء میں سونامی کے وقت انہوں نے وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے الرٹ جاری کرنے سے پہلے فوری اور پراثر اقدامات کئے تھے۔
13/14

منموہن سنگھ کو صبح میں بی بی سی چینل دیکھنے کی عادت تھی۔ اپنی اسی عادت کی وجہ سے ۲۰۰۴ء میں سونامی کے وقت انہوں نے وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے الرٹ جاری کرنے سے پہلے فوری اور پراثر اقدامات کئے تھے۔

X ۲۰۱۹ء میں ان کی زندگی پر ’’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ نامی فلم بنائی گئی تھی جس میں انوپم کھیر نے منموہن سنگھ کا کردار ادا کیا تھا۔
14/14

۲۰۱۹ء میں ان کی زندگی پر ’’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ نامی فلم بنائی گئی تھی جس میں انوپم کھیر نے منموہن سنگھ کا کردار ادا کیا تھا۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK