• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فلسطین کی حمایت میں آواز اٹھانے والی اہم شخصیات

Updated: Oct 20, 2023, 5:31 PM IST | Afzal Usmani

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان اب بھی حالات ناگفتہ بہ ہیں۔جہاں قومی اور عالمی سطح پراسرائیل کے مظالم کے خلاف جگہ جگہ احتجاج جاری ہیں، وہیں فلسطین کی حمایت میں بھی آوازیں بلند کی جارہی ہیں۔ دردمندانہ دل رکھنے والے اسرائیلی حملوں کی پُر زور مذمت کررہے ہیں۔ ملکی اور غیر ملکی سطح پر کئی مشہور شخصیات نے فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔تمام تصاویر: انسٹا گرام، پی ٹی آئی، آئی این این

X انجیلینا جولی: انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور ہالی و وڈ اداکارہ انجیلینا جولی نے غزہ پر بمباری کو قتل عام قراردیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اسرائیلی جارحیت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ ایک ایسی بے بس آبادی پر جان بوجھ کر بمباری ہے جن کے پاس بھاگنے یا جانے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔غزہ تقریباً ۲؍دہائیوں سے ایک کھلی فضا میں قید ہے اور تیزی سے اجتماعی قبر بنتا جا رہا ہے، یہاں مرنے والوں میں ۴۰؍فیصد معصوم بچے ہیں اور یہاں خاندانوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے عالمی لیڈران پر تنقید کی کہ ’’دنیا دیکھ رہی ہے کہ غزہ کے ساتھ کیسا غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔‘‘
1/24

انجیلینا جولی: انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور ہالی و وڈ اداکارہ انجیلینا جولی نے غزہ پر بمباری کو قتل عام قراردیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اسرائیلی جارحیت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ ایک ایسی بے بس آبادی پر جان بوجھ کر بمباری ہے جن کے پاس بھاگنے یا جانے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔غزہ تقریباً ۲؍دہائیوں سے ایک کھلی فضا میں قید ہے اور تیزی سے اجتماعی قبر بنتا جا رہا ہے، یہاں مرنے والوں میں ۴۰؍فیصد معصوم بچے ہیں اور یہاں خاندانوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے عالمی لیڈران پر تنقید کی کہ ’’دنیا دیکھ رہی ہے کہ غزہ کے ساتھ کیسا غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔‘‘

X بارک اوبامہ: سابق امریکی صدر بارک اوبامہ نے کہا کہ ’’فلسطین میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ناقابلِ برداشت ہے، کسی نہ کسی حد تک ہم سب اس میں شریک ہیں۔‘‘
2/24

بارک اوبامہ: سابق امریکی صدر بارک اوبامہ نے کہا کہ ’’فلسطین میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ناقابلِ برداشت ہے، کسی نہ کسی حد تک ہم سب اس میں شریک ہیں۔‘‘

X برنی سینڈرز: امریکی سینیٹر اور سابق صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے کہا کہ’’ غزہ کی تباہی جدید دور کے سب سے زیادہ ہولناک لمحات میں سے ایک ہے۔ یہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔‘‘
3/24

برنی سینڈرز: امریکی سینیٹر اور سابق صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے کہا کہ’’ غزہ کی تباہی جدید دور کے سب سے زیادہ ہولناک لمحات میں سے ایک ہے۔ یہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔‘‘

X لینا ہیڈی: ’گیم آف تھرونز‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ لینا ہیڈی نے فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے۔ اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ’’ ہم فلسطینیوں کو درپیش ظلم کے خلاف کھڑے ہیں۔ ہر فرد عزت، وقار اور آزادی کا مستحق ہے۔میں تمام مظلوموں کی آزادی کیلئے ان کے ساتھ کھڑی ہوں۔‘‘
4/24

لینا ہیڈی: ’گیم آف تھرونز‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ لینا ہیڈی نے فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے۔ اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ’’ ہم فلسطینیوں کو درپیش ظلم کے خلاف کھڑے ہیں۔ ہر فرد عزت، وقار اور آزادی کا مستحق ہے۔میں تمام مظلوموں کی آزادی کیلئے ان کے ساتھ کھڑی ہوں۔‘‘

X دیا مرزا: بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا کہ’’ انسانیت کیلئے فوری طور پر جنگ بندی کی جانی چاہئے، بچوں کی موت انصاف کا قتل عام ہے۔ہمارے بچے قیمتی ہیں، ان کا تعلق چاہے جس ملک اور خطے سے ہو، وہ پیارے اور پرامن ہوتے ہیں۔ ہمیں اپنے بچوں کے متعلق سوچنا چاہئے جو بغیر کسی جرم کے ہولناک جنگ کا شکار ہوگئے ۔‘‘دیا مرزا نے مزید کہا کہ بطور ماں اور ایک انسان وہ سمجھتی ہیں کہ اس ہولناک جنگ کو رکنا چاہئے اور انسانیت کو بچانے کیلئے جنگ بندی ہونی چاہئے۔
5/24

دیا مرزا: بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا کہ’’ انسانیت کیلئے فوری طور پر جنگ بندی کی جانی چاہئے، بچوں کی موت انصاف کا قتل عام ہے۔ہمارے بچے قیمتی ہیں، ان کا تعلق چاہے جس ملک اور خطے سے ہو، وہ پیارے اور پرامن ہوتے ہیں۔ ہمیں اپنے بچوں کے متعلق سوچنا چاہئے جو بغیر کسی جرم کے ہولناک جنگ کا شکار ہوگئے ۔‘‘دیا مرزا نے مزید کہا کہ بطور ماں اور ایک انسان وہ سمجھتی ہیں کہ اس ہولناک جنگ کو رکنا چاہئے اور انسانیت کو بچانے کیلئے جنگ بندی ہونی چاہئے۔

X سلینا گومیز: امریکی گلوکارہ اور اداکارہ نے فلسطین اسرائیل تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ اداکارہ نےلکھا کہ’’ دنیا میں جاری ہولناک تشدد اور دہشت کو دیکھ میرا دل ٹوٹ گیا ہے جس کی وجہ سے میں سوشل میڈیا سے کچھ دنوں کیلئے کنارہ کشی اختیار کررہی ہوں، لوگوں پر تشدد کرنا اور ان کا قتل کرنا یا کسی ایک گروہ کے خلاف نفرت ظاہر کرنا انتہائی خوفناک ہے، ہمیں تمام لوگوں، خاص طور پر بچوں کی حفاظت کیلئے تشدد کو روکنے کی ضرورت ہے۔میں معذرت خواہ ہوں اگر میں اپنے الفاظ سے آپ کو مطمئن نہیں کرسکی، میں برداشت نہیں کرسکتی جب بے گناہ لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے،کاش میں دنیا بدل سکتی، میں جانتی ہوںکہ صرف ایک پوسٹ کرنا کافی نہیں ہوگا۔‘‘
6/24

سلینا گومیز: امریکی گلوکارہ اور اداکارہ نے فلسطین اسرائیل تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ اداکارہ نےلکھا کہ’’ دنیا میں جاری ہولناک تشدد اور دہشت کو دیکھ میرا دل ٹوٹ گیا ہے جس کی وجہ سے میں سوشل میڈیا سے کچھ دنوں کیلئے کنارہ کشی اختیار کررہی ہوں، لوگوں پر تشدد کرنا اور ان کا قتل کرنا یا کسی ایک گروہ کے خلاف نفرت ظاہر کرنا انتہائی خوفناک ہے، ہمیں تمام لوگوں، خاص طور پر بچوں کی حفاظت کیلئے تشدد کو روکنے کی ضرورت ہے۔میں معذرت خواہ ہوں اگر میں اپنے الفاظ سے آپ کو مطمئن نہیں کرسکی، میں برداشت نہیں کرسکتی جب بے گناہ لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے،کاش میں دنیا بدل سکتی، میں جانتی ہوںکہ صرف ایک پوسٹ کرنا کافی نہیں ہوگا۔‘‘

X اینڈریو ٹاٹے: مشہور انٹرنیٹ شخصیت نے پیئرز مورگن کے ساتھ ایک انٹرویو میں اسرائیل پر فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام لگایا اور حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے سے انکار کیانیز انہوں نے ایکس پوسٹ پر لکھا کہ’’میں چاہتا ہوں کہ بچے بم سے ہلاک نہ ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ بچے خوش اور محفوظ رہیں۔مگر میرا یہ رویہ کچھ لوگوں کیلئے’دہشت گردوں کا ہمدرد‘بناتا ہے۔یہ کچھ جاہل اور برے لوگ ہیں۔ اسرائیل کے یہ مظالم پوری انسانیت کیلئے باعث شرم ہے۔
7/24

اینڈریو ٹاٹے: مشہور انٹرنیٹ شخصیت نے پیئرز مورگن کے ساتھ ایک انٹرویو میں اسرائیل پر فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام لگایا اور حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے سے انکار کیانیز انہوں نے ایکس پوسٹ پر لکھا کہ’’میں چاہتا ہوں کہ بچے بم سے ہلاک نہ ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ بچے خوش اور محفوظ رہیں۔مگر میرا یہ رویہ کچھ لوگوں کیلئے’دہشت گردوں کا ہمدرد‘بناتا ہے۔یہ کچھ جاہل اور برے لوگ ہیں۔ اسرائیل کے یہ مظالم پوری انسانیت کیلئے باعث شرم ہے۔

X رض احمد: برطانوی اداکار اور ریپر نےسوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا کہ ’’ہمیں بتایا جاتا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے دو پہلو ہیں۔ لیکن میں جانتا ہوں کہ صرف ایک پہلو ہے اور وہ ہے انسانیت کا پہلو ۔ گزشتہ ہفتے اسرائیل میں جو کچھ ہوا وہ خوفناک اور غلط تھا۔ بہت سے لوگ جو درد اور خوف محسوس کر رہے ہیں وہ تکلیف دہ ہے۔ غزہ میں اب جو کچھ ہو رہا ہے، اور کئی دہائیوں سے مقبوضہ فلسطین میں ہو رہا ہے، وہ ہولناک اور غلط ہے۔ اس تکلیف کی گہرائی اور حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اگر ہم انسانیت کے ساتھ ہیں تو ہمیں معصوم جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے فوری طور پر آواز اٹھانی چاہئے۔ غزہ پر اسرائیلی جارحیت اخلاقی طور پر ناقابلِ دفاع جنگی جرائم ہیں۔‘‘
8/24

رض احمد: برطانوی اداکار اور ریپر نےسوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا کہ ’’ہمیں بتایا جاتا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے دو پہلو ہیں۔ لیکن میں جانتا ہوں کہ صرف ایک پہلو ہے اور وہ ہے انسانیت کا پہلو ۔ گزشتہ ہفتے اسرائیل میں جو کچھ ہوا وہ خوفناک اور غلط تھا۔ بہت سے لوگ جو درد اور خوف محسوس کر رہے ہیں وہ تکلیف دہ ہے۔ غزہ میں اب جو کچھ ہو رہا ہے، اور کئی دہائیوں سے مقبوضہ فلسطین میں ہو رہا ہے، وہ ہولناک اور غلط ہے۔ اس تکلیف کی گہرائی اور حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اگر ہم انسانیت کے ساتھ ہیں تو ہمیں معصوم جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے فوری طور پر آواز اٹھانی چاہئے۔ غزہ پر اسرائیلی جارحیت اخلاقی طور پر ناقابلِ دفاع جنگی جرائم ہیں۔‘‘

X مارک روفالو: ’ہلک‘ کا کردار ادا کرنے والے مشہور ہالی ووڈ اداکار مارک روفالونے ایکس پوسٹ پر لکھا کہ ’’بے گناہ شہریوں کو ہلاک ہوتے دیکھنا ہولناک ہے اور اس کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ہم غزہ کے بے گناہ لوگوں کی حفاظت کیلئے دعا گو ہیں جن پر بمباری کی جا رہی ہے اور محاصرہ کیا جا رہا ہے۔‘‘
9/24

مارک روفالو: ’ہلک‘ کا کردار ادا کرنے والے مشہور ہالی ووڈ اداکار مارک روفالونے ایکس پوسٹ پر لکھا کہ ’’بے گناہ شہریوں کو ہلاک ہوتے دیکھنا ہولناک ہے اور اس کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ہم غزہ کے بے گناہ لوگوں کی حفاظت کیلئے دعا گو ہیں جن پر بمباری کی جا رہی ہے اور محاصرہ کیا جا رہا ہے۔‘‘

X سوزن سارینڈن: اکیڈمی ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ سوزن سارینڈن، جنہوں نے فلسطینی عوام کے حق میں کئی مواقع پر بات کی ہے، نے ایکس پر اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرنے والی بہت سی پوسٹس دوبارہ پوسٹ کیں۔۷۷؍ سالہ اداکارہ نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ وہائٹ ہاؤس میں اپنے نمائندوں کو بلا کر جنگ بندی کا مطالبہ کریں۔
10/24

سوزن سارینڈن: اکیڈمی ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ سوزن سارینڈن، جنہوں نے فلسطینی عوام کے حق میں کئی مواقع پر بات کی ہے، نے ایکس پر اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرنے والی بہت سی پوسٹس دوبارہ پوسٹ کیں۔۷۷؍ سالہ اداکارہ نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ وہائٹ ہاؤس میں اپنے نمائندوں کو بلا کر جنگ بندی کا مطالبہ کریں۔

X جی جی حدید: امریکی ماڈل جی جی حدید نےفلسطین میں انسانی المیے پر سخت موقف اپناتے ہوئے اسرائیلی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے واضح الفاظ میں لکھا کہ’’ جس طرح اسرائیلی حکومت کی کارروائیوں سے یہودیوں کا کوئی تعلق نہیں، اسی طرح اسرائیلی حکومت پر تنقید کو یہود مخالف نہیں کہا جاسکتا اور فلسطین کی حمایت حماس کی حمایت نہیں ہے۔‘‘واضح رہے کہ جیجی حدید کے والد کا تعلق فلسطین سے ہے۔ اُن کا خاندان فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف ہمیشہ آواز بُلند کرتا ہے۔
11/24

جی جی حدید: امریکی ماڈل جی جی حدید نےفلسطین میں انسانی المیے پر سخت موقف اپناتے ہوئے اسرائیلی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے واضح الفاظ میں لکھا کہ’’ جس طرح اسرائیلی حکومت کی کارروائیوں سے یہودیوں کا کوئی تعلق نہیں، اسی طرح اسرائیلی حکومت پر تنقید کو یہود مخالف نہیں کہا جاسکتا اور فلسطین کی حمایت حماس کی حمایت نہیں ہے۔‘‘واضح رہے کہ جیجی حدید کے والد کا تعلق فلسطین سے ہے۔ اُن کا خاندان فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف ہمیشہ آواز بُلند کرتا ہے۔

X ماہرہ خان: معروف پاکستانی اداکارہ اور بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’ رئیس ‘ میں کام کرنے والی ماہرہ خان نے  ایکس پر مظلوم فلسطینی بچوں کیلئے آواز اُٹھائی ہے۔ ایکس پر ایک صارف نے فلسطینی بچے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’کاش بم گرنے پر میں تمہیں اپنے دل میں چھپا سکتا۔‘‘اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ’’میری بھی یہی خواہش ہے، کاش! میں بھی یہ کرسکتی۔‘‘
12/24

ماہرہ خان: معروف پاکستانی اداکارہ اور بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’ رئیس ‘ میں کام کرنے والی ماہرہ خان نے  ایکس پر مظلوم فلسطینی بچوں کیلئے آواز اُٹھائی ہے۔ ایکس پر ایک صارف نے فلسطینی بچے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’کاش بم گرنے پر میں تمہیں اپنے دل میں چھپا سکتا۔‘‘اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ’’میری بھی یہی خواہش ہے، کاش! میں بھی یہ کرسکتی۔‘‘

X سورا بھاسکر: بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنےانسٹاگرام پر لکھا کہ’’اگر آپ نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے ناختم ہونے والے مظالم، فلسطینیوں کے گھروں پر جبری قبضے، جبری بے دخلی، آبادکار اسرائیلیوں کے تعصب اور تشدد، فلسطینی بچوں اور نوعمروں کے قتل، غزہ کی دہائیوں طویل ناکہ بندی اور بمباری، غزہ میں عام شہریوں، بشمول اسکولوں اوراسپتالوں پر بمباری پر آپ نے مایوسی اور وحشت محسوس نہیں کی ہے تو پھر مجھے افسوس ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملوں پر آپ کی مایوسی اور خوف محض منافقت ہے۔ ‘‘ 
13/24

سورا بھاسکر: بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنےانسٹاگرام پر لکھا کہ’’اگر آپ نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے ناختم ہونے والے مظالم، فلسطینیوں کے گھروں پر جبری قبضے، جبری بے دخلی، آبادکار اسرائیلیوں کے تعصب اور تشدد، فلسطینی بچوں اور نوعمروں کے قتل، غزہ کی دہائیوں طویل ناکہ بندی اور بمباری، غزہ میں عام شہریوں، بشمول اسکولوں اوراسپتالوں پر بمباری پر آپ نے مایوسی اور وحشت محسوس نہیں کی ہے تو پھر مجھے افسوس ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملوں پر آپ کی مایوسی اور خوف محض منافقت ہے۔ ‘‘ 

X عاطف اسلم: معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام پر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’’ہزاروں معصوم فلسطینی عوام کی جانوں کے ضیاع کا بہت دُکھ ہے۔‘‘اس مشکل وقت میں، آئیں مل کر ساتھ کھڑے ہو جائیں، اللہ پاک اپنا رحم فرما۔‘‘
14/24

عاطف اسلم: معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام پر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’’ہزاروں معصوم فلسطینی عوام کی جانوں کے ضیاع کا بہت دُکھ ہے۔‘‘اس مشکل وقت میں، آئیں مل کر ساتھ کھڑے ہو جائیں، اللہ پاک اپنا رحم فرما۔‘‘

X  ٹلڈا سونٹن و دیگر: برطانوی اداکارہ ٹلڈا سونٹن، اسٹیو کوگن اور چارلس ڈانس سمیت برطانیہ کے ۲؍ہزار سے زائد فنکاروں نے ’یوکے آرٹس اینڈ کلچر‘کی عالمی پٹیشن پر دستخط کئے ہیں جس میں غزہ پر اسرائیلی ناکہ بندی اور بمباری کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ ’’غزہ پر ہزاروں کی تعداد میں ہوائی، سمندری اور زمینی بمباری کی گئی، اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں کو اسلحے کے زور پر اُن کے اپنے گھروں سے بے دخل کردیا، اسرائیل نے فلسطینیوں سے تمام حقوق چھین لئے ہیں اور عالمی برادری اسرائیل کی درندگی پر خاموش ہے۔‘‘
15/24

 ٹلڈا سونٹن و دیگر: برطانوی اداکارہ ٹلڈا سونٹن، اسٹیو کوگن اور چارلس ڈانس سمیت برطانیہ کے ۲؍ہزار سے زائد فنکاروں نے ’یوکے آرٹس اینڈ کلچر‘کی عالمی پٹیشن پر دستخط کئے ہیں جس میں غزہ پر اسرائیلی ناکہ بندی اور بمباری کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ ’’غزہ پر ہزاروں کی تعداد میں ہوائی، سمندری اور زمینی بمباری کی گئی، اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں کو اسلحے کے زور پر اُن کے اپنے گھروں سے بے دخل کردیا، اسرائیل نے فلسطینیوں سے تمام حقوق چھین لئے ہیں اور عالمی برادری اسرائیل کی درندگی پر خاموش ہے۔‘‘

X ماورا حسین: معروف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے ایکس پر جاری کئے گئے پیغام میں کہا کہ ’’معصوم بچے مررہے ہیں جبکہ عالمی لیڈران سو رہے ہیں۔یہ انسانی جانوں کے بارے میں ہے، فلسطین میں تمام مذاہب کے لوگوں کو تشدد سے مارا جا رہا ہے۔دنیا اس پر اتنی خاموش یا غیر جانبدار کیوں ہے؟غزہ کی نسل کشی کیلئے اپنی آواز بلند کریں۔‘‘
16/24

ماورا حسین: معروف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے ایکس پر جاری کئے گئے پیغام میں کہا کہ ’’معصوم بچے مررہے ہیں جبکہ عالمی لیڈران سو رہے ہیں۔یہ انسانی جانوں کے بارے میں ہے، فلسطین میں تمام مذاہب کے لوگوں کو تشدد سے مارا جا رہا ہے۔دنیا اس پر اتنی خاموش یا غیر جانبدار کیوں ہے؟غزہ کی نسل کشی کیلئے اپنی آواز بلند کریں۔‘‘

X ملالہ یوسف زئی: نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ’’ میں غزہ میں الاہلی عرب اسپتال پر بمباری دیکھ کر خوفزدہ ہوں اور اس کی پرزور مذمت کرتی ہوں۔‘‘ ملالہ نے جنگ بندی پر زور دیا ہے۔ اس موقع پر ملالہ نے فلسطینیوں کیلئےامداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ سے متاثرہ فلسطینی لوگوں کی مدد کرنے والے تین فلاحی اداروں کو۳؍ لاکھ ڈالر بھی فراہم کر رہی ہیں۔
17/24

ملالہ یوسف زئی: نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ’’ میں غزہ میں الاہلی عرب اسپتال پر بمباری دیکھ کر خوفزدہ ہوں اور اس کی پرزور مذمت کرتی ہوں۔‘‘ ملالہ نے جنگ بندی پر زور دیا ہے۔ اس موقع پر ملالہ نے فلسطینیوں کیلئےامداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ سے متاثرہ فلسطینی لوگوں کی مدد کرنے والے تین فلاحی اداروں کو۳؍ لاکھ ڈالر بھی فراہم کر رہی ہیں۔

X ہدیٰ قطان: معروف بیوٹی برانڈ ’ہُدیٰ بیوٹی‘ کی بانی اورعالمی شہرت یافتہ عراقی نژاد امریکی بیوٹی میک اپ آرٹسٹ ہُدیٰ قطان نے فلسطین اسرائیل کشیدگی پر آواز اُٹھائی، اس سلسلے میں اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام پر فلسطینی عوام کے حق میں پوسٹ بھی کی۔اُن کی پوسٹ پر فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کرنے والے صارفین نے اُنہیں سراہا۔
18/24

ہدیٰ قطان: معروف بیوٹی برانڈ ’ہُدیٰ بیوٹی‘ کی بانی اورعالمی شہرت یافتہ عراقی نژاد امریکی بیوٹی میک اپ آرٹسٹ ہُدیٰ قطان نے فلسطین اسرائیل کشیدگی پر آواز اُٹھائی، اس سلسلے میں اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام پر فلسطینی عوام کے حق میں پوسٹ بھی کی۔اُن کی پوسٹ پر فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کرنے والے صارفین نے اُنہیں سراہا۔

X جلال آل: ترک اداکار جلال آل نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’’اسرائیل! بس بہت ہوگیا، دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ ایک بھیانک نسل کشی ہے، ہزاروں بےگناہ لوگوں کو خواتین اور بچوں سمیت شہید کیا گیا۔ دنیا خاموش ہے، جنیوا کنونشن کہاں ہے؟ کہاں ہیں حقوق نسواں کے علمبردار؟ کہاں ہیں اقوام متحدہ؟ کہاں ہیں انسانیت کے محافظ؟‘‘ اُنہوں نے اسلامی ممالک پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔ 
19/24

جلال آل: ترک اداکار جلال آل نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’’اسرائیل! بس بہت ہوگیا، دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ ایک بھیانک نسل کشی ہے، ہزاروں بےگناہ لوگوں کو خواتین اور بچوں سمیت شہید کیا گیا۔ دنیا خاموش ہے، جنیوا کنونشن کہاں ہے؟ کہاں ہیں حقوق نسواں کے علمبردار؟ کہاں ہیں اقوام متحدہ؟ کہاں ہیں انسانیت کے محافظ؟‘‘ اُنہوں نے اسلامی ممالک پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔ 

X گوہر خان: بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے بھی فلسطین کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے۔ایکس پر جاری پیغام میں گوہر خان نے اسرائیل کے برسوں سے فلسطین پر ڈھائے جانے والے مظالم پر سوال کیا کہ ’’ ظالم کب سے مظلوم ہو گیا؟ ظلم و ستم کی سالہا سال تاریخ سے اندھی دنیا کیلئے اب دیکھنا آسان ہوگیا ہے۔‘‘
20/24

گوہر خان: بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے بھی فلسطین کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے۔ایکس پر جاری پیغام میں گوہر خان نے اسرائیل کے برسوں سے فلسطین پر ڈھائے جانے والے مظالم پر سوال کیا کہ ’’ ظالم کب سے مظلوم ہو گیا؟ ظلم و ستم کی سالہا سال تاریخ سے اندھی دنیا کیلئے اب دیکھنا آسان ہوگیا ہے۔‘‘

X صبا قمر: پاکستانی اداکارہ صبا قمر، جنہوں نے بالی ووڈ اداکار عرفان خان کے ساتھ فلم ’ہندی میڈیم ‘میں اداکاری کی ہے، نے فلسطین کی حمایت کی ہے اور لکھا ہے کہ’ ’فلسطین آزاد ہو کر رہے گا۔‘‘
21/24

صبا قمر: پاکستانی اداکارہ صبا قمر، جنہوں نے بالی ووڈ اداکار عرفان خان کے ساتھ فلم ’ہندی میڈیم ‘میں اداکاری کی ہے، نے فلسطین کی حمایت کی ہے اور لکھا ہے کہ’ ’فلسطین آزاد ہو کر رہے گا۔‘‘

X جمائما گولڈ اسمتھ : عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اگرچہ یہودی نسب ہیں لیکن انہوں نے واضح انداز میں لکھا ہے کہ’’ `اس تنازع میں مَیں دونوں طرف کے معصوم انسانوں کے ساتھ کھڑی ہوں۔ میں دونوں کی مذمت کرتی ہوں۔‘‘ اس کے علاوہ وہ ایسے پوسٹ بھی شیئر کر رہی ہیں جن میں انسانی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔
22/24

جمائما گولڈ اسمتھ : عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اگرچہ یہودی نسب ہیں لیکن انہوں نے واضح انداز میں لکھا ہے کہ’’ `اس تنازع میں مَیں دونوں طرف کے معصوم انسانوں کے ساتھ کھڑی ہوں۔ میں دونوں کی مذمت کرتی ہوں۔‘‘ اس کے علاوہ وہ ایسے پوسٹ بھی شیئر کر رہی ہیں جن میں انسانی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔

X کمار آر خان: فلموں پر تنقیدی تبصرہ کرنے والے کمال آر خان(کے آر کے) نے ایکس پر بیان جاری کیا اور لکھا ` ’’اسرائیل کے حملے میں ۵۰۰؍فلسطینی شہید ہوئے، اب دنیا میں کوئی بھی درد محسوس نہیں کر رہاکیونکہ صرف اسرائیلی ہی انسان ہیں اور دوسرے لوگ انسان نہیں ہیں۔آج کی جدید دنیا میں یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔ اس بات سے قطع نظر کہ کون کس مذہب کی پیروی کرنے والا ہے، سب انسان ہیں۔‘‘
23/24

کمار آر خان: فلموں پر تنقیدی تبصرہ کرنے والے کمال آر خان(کے آر کے) نے ایکس پر بیان جاری کیا اور لکھا ` ’’اسرائیل کے حملے میں ۵۰۰؍فلسطینی شہید ہوئے، اب دنیا میں کوئی بھی درد محسوس نہیں کر رہاکیونکہ صرف اسرائیلی ہی انسان ہیں اور دوسرے لوگ انسان نہیں ہیں۔آج کی جدید دنیا میں یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔ اس بات سے قطع نظر کہ کون کس مذہب کی پیروی کرنے والا ہے، سب انسان ہیں۔‘‘

X سونم کپور: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے انسٹاگرام پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔اداکارہ کی پہلی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ ’’غزہ میں نصف عوام بچوں پر مشتمل ہیں۔‘‘سونم کپور نے اگلی اسٹوری میں نکولس کرسٹوف کے تحریر کردہ مضمون کا ایک اقتباس پوسٹ کیا جس میں اسرائیلی بچوں کی حمایت جبکہ فلسطینی بچوں کے ساتھ بےحسی کی مذمت کی گئی تھی۔ متعددسوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی اس جرات کو سراہا ہے۔
24/24

سونم کپور: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے انسٹاگرام پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔اداکارہ کی پہلی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ ’’غزہ میں نصف عوام بچوں پر مشتمل ہیں۔‘‘سونم کپور نے اگلی اسٹوری میں نکولس کرسٹوف کے تحریر کردہ مضمون کا ایک اقتباس پوسٹ کیا جس میں اسرائیلی بچوں کی حمایت جبکہ فلسطینی بچوں کے ساتھ بےحسی کی مذمت کی گئی تھی۔ متعددسوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی اس جرات کو سراہا ہے۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK