• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی کی ڈبل ڈیکر بس، ایک تاریخی عہد کا خاتمہ

Updated: Sep 15, 2023, 9:08 PM IST | Shahebaz Khan

 ممبئی کی شان اور ثقافت کا حصہ سمجھی جانے والی ڈبل ڈیکر بس اب شہر کی سڑکوں پر دوڑتی نظر نہیں آئی گی ۔ ۱۵؍ ستمبر ۲۰۲۳ء کو بیسٹ کی ڈبل ڈیکر بس کو اس کی ۱۵؍ سالہ معیاد پوری ہونے کے بعد مکمل طور پر بند کردیا گیا۔ بیسٹ انتظامیہ کے مطابق اب بیسٹ کی کوئی بھی ڈبل ڈیکر بس سڑکوں پر نہیں دوڑے گی اور نہ ہی ڈیزل والی کوئی بس چلائی جائے گی۔ تمام تصاویر: مڈڈے، انقلاب

X ڈبل ڈیکر بسوں کو انگریزوں نے۱۹۳۷ء میں ممبئی میں متعارف کروایا تھا۔ ان کا ماڈل لندن کی موٹر والی ڈبل ڈیکر بسوں سے متاثر ہوکر بنایا گیا تھا۔ کچھ ہی برسوں کے دوران اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا، ساتھ ہی ان بسوں کی تعداد بھی بڑھائی گئی۔ ۱۹۶۰ء کی دہائی میں ڈبل ڈیکر بسوں کی تعداد ۹۰۰؍ تک پہنچ گئی تھی۔ یہی عشرہ ڈبل دیکر کی تاریخ کا سنہری دور کہلاتا ہے۔
1/7

ڈبل ڈیکر بسوں کو انگریزوں نے۱۹۳۷ء میں ممبئی میں متعارف کروایا تھا۔ ان کا ماڈل لندن کی موٹر والی ڈبل ڈیکر بسوں سے متاثر ہوکر بنایا گیا تھا۔ کچھ ہی برسوں کے دوران اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا، ساتھ ہی ان بسوں کی تعداد بھی بڑھائی گئی۔ ۱۹۶۰ء کی دہائی میں ڈبل ڈیکر بسوں کی تعداد ۹۰۰؍ تک پہنچ گئی تھی۔ یہی عشرہ ڈبل دیکر کی تاریخ کا سنہری دور کہلاتا ہے۔

X یہ مشہور سرخ ڈبل ڈیکر بسیں ممبئی کی ثقافت کا ایک لازمی حصہ رہی ہیں جو بالی ووڈ کےنغموں میں نمایاں ہیں اور سیاحوں کو شہر کے خاص مقامات کی سیر کرنے میں مدد بھی کرتی ہیں ۔ واضح رہے کہ ہیریٹج اور ممبئی درشن کیلئے چلائی جانے والی اوپن ڈیک بسوں کو ۵؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
2/7

یہ مشہور سرخ ڈبل ڈیکر بسیں ممبئی کی ثقافت کا ایک لازمی حصہ رہی ہیں جو بالی ووڈ کےنغموں میں نمایاں ہیں اور سیاحوں کو شہر کے خاص مقامات کی سیر کرنے میں مدد بھی کرتی ہیں ۔ واضح رہے کہ ہیریٹج اور ممبئی درشن کیلئے چلائی جانے والی اوپن ڈیک بسوں کو ۵؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

X جن لوگوں نے بیسٹ کی ڈبل ڈیکر بسوں میں سفر کیا ہے انہیں یاد ہوگا کہ بیشتر لوگ بس میں سوار ہونے کے بعد اوپری منزل پرپہنچ کرآگے کی سیٹ پربیٹھنے کی کوشش کرتے تھے تاکہ ہوا کے تازہ جھونکوں کے ساتھ دورانِ سفرممبئی درشن بھی کرتے رہیں ۔
3/7

جن لوگوں نے بیسٹ کی ڈبل ڈیکر بسوں میں سفر کیا ہے انہیں یاد ہوگا کہ بیشتر لوگ بس میں سوار ہونے کے بعد اوپری منزل پرپہنچ کرآگے کی سیٹ پربیٹھنے کی کوشش کرتے تھے تاکہ ہوا کے تازہ جھونکوں کے ساتھ دورانِ سفرممبئی درشن بھی کرتے رہیں ۔

X بیسٹ کی جانب سےمختلف مواقع پر اور کمیٹی کی میٹنگوں میں یہ اعلان ضرور کیا گیا تھا کہ ممبئیکروں کے مطالبات اورممبئی کی شان کہلانے والی ڈبل ڈیکر کوسڑکوں سے غائب نہیں ہونے دیا جائے گا لیکن وعدہ وفا نہیں کیا گیا۔ نتیجہ یہ ہےکہ سرخ رنگ کی خاص انداز میں دکھائی دینے والی ڈبل ڈیکر اب پھر کبھی ممبئی کی سڑکوں پر نظر نہیں آئے گی۔
4/7

بیسٹ کی جانب سےمختلف مواقع پر اور کمیٹی کی میٹنگوں میں یہ اعلان ضرور کیا گیا تھا کہ ممبئیکروں کے مطالبات اورممبئی کی شان کہلانے والی ڈبل ڈیکر کوسڑکوں سے غائب نہیں ہونے دیا جائے گا لیکن وعدہ وفا نہیں کیا گیا۔ نتیجہ یہ ہےکہ سرخ رنگ کی خاص انداز میں دکھائی دینے والی ڈبل ڈیکر اب پھر کبھی ممبئی کی سڑکوں پر نظر نہیں آئے گی۔

X ۹۰ء کی دہائی کے بعد ڈبل ڈیکر بسوں کی تعداد کم ہوتی گئی اورآخری بیڑےمیں ۷۵؍ ڈبل ڈیکر بسیں رہ گئی تھیں مگر آہستہ آہستہ انہیں کم کیا گیا اورآج نوبت یہ ہے کہ اسےبند کیا جارہا ہے۔
5/7

۹۰ء کی دہائی کے بعد ڈبل ڈیکر بسوں کی تعداد کم ہوتی گئی اورآخری بیڑےمیں ۷۵؍ ڈبل ڈیکر بسیں رہ گئی تھیں مگر آہستہ آہستہ انہیں کم کیا گیا اورآج نوبت یہ ہے کہ اسےبند کیا جارہا ہے۔

X بیسٹ بسوں میں سفر کرنے والوں کی آج تعداد ۳۵؍ لاکھ ۲۱؍ ہزار۴۳۶؍ ہے اوریومیہ آمدنی ۲؍ کروڑ ۳۲؍ لاکھ ۲۲؍ ہزار ۵۴۵؍ روپے ہے۔ بیسٹ کی اپنی بسوں کی تعداد ۱۶۰۰؍ ہے بقیہ کرائے پرچلوائی جانے والی بسیں سڑکوں پر دوڑ رہی ہیں۔
6/7

بیسٹ بسوں میں سفر کرنے والوں کی آج تعداد ۳۵؍ لاکھ ۲۱؍ ہزار۴۳۶؍ ہے اوریومیہ آمدنی ۲؍ کروڑ ۳۲؍ لاکھ ۲۲؍ ہزار ۵۴۵؍ روپے ہے۔ بیسٹ کی اپنی بسوں کی تعداد ۱۶۰۰؍ ہے بقیہ کرائے پرچلوائی جانے والی بسیں سڑکوں پر دوڑ رہی ہیں۔

X اس وقت ۸؍ڈبل ڈیکرنئی اے سی بسیں (کرائے پر چلائی جانے والی) جنوبی ممبئی میں چلائی جارہی ہیں۔ ۸؍ڈبل ڈیکر نئی بسیں مضافات میں چلانے کے لئے لائی جانے والی ہیں۔ انہیں جلد عملی جامہ پہنانے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ ۲۰۰؍ مزید اے سی ڈبل ڈیکر بسیں لانے کا منصوبہ ہے۔
7/7

اس وقت ۸؍ڈبل ڈیکرنئی اے سی بسیں (کرائے پر چلائی جانے والی) جنوبی ممبئی میں چلائی جارہی ہیں۔ ۸؍ڈبل ڈیکر نئی بسیں مضافات میں چلانے کے لئے لائی جانے والی ہیں۔ انہیں جلد عملی جامہ پہنانے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ ۲۰۰؍ مزید اے سی ڈبل ڈیکر بسیں لانے کا منصوبہ ہے۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK