شہریت ایکٹ کے خلاف مظاہروں نے شدت اختیار کر لی، جامعہ میں پولیس کا کریک ڈاؤن مہنگا پڑ گیا، اتر پردیش سے کیرالا تک اور مہاراشٹر سے مغربی بنگال تک ہر جگہ یونیورسٹیوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔آئی آئی ٹی مدراس، آئی آئی ٹی کانپور اور آئی آئی ٹی بامبے جیسے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی سراپا احتجاج،مودی سرکار کے خلاف سڑکوں پر اُترے
حیدرآباد میں یونیورسٹی کیمپس میں عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ شہریت قانون کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
علی گڑھ کے دودھ پور علاقے میں مقامی رہائشیوں کے ساتھ طلبہ نے این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا
ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کے اہلکاروں کی زیرنگرانی آل آسام اسٹوڈنٹس یونین کے کارکنان اور مختلف تنظیموں کے ممبران سمیت ستیہ گرہ جلوس میں شہریت (ترمیمی) ایکٹ کو واپس لینے کا مطالبہ
کوژیکوڈ میں پولیس نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین کو حراست میں لے لیا۔
پٹنہ میں جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان کا این آر سی اور شہریت ایکٹ کے خلاف احتجاج
نئی دہلی میں یو پی اے سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے شہریت ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کولکاتہ میں این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا
ڈی ایم کے کے رکن پارلمنٹ دیا ندھی مرن سمیت دیگر لیڈران نے شہریت ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا۔