• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

وزیر اعظم مودی کی کووڈ۱۹ کی صورتحال پر وزرائے اعلیٰ سے بات چیت

Updated: Apr 27, 2020, 2:45 PM IST | Ahmed Raza

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی جس میں ملک میں کووڈ ۱۹ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ ۲۵ مارچ سے اس وبائی مرض پر قابو پانے کیلئے لاک ڈاؤن جاری ہے ۔ مارچ کے بعد مودی کی ریاستی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ اس طرح چوتھی میٹنگ ہے۔ انہوں نے پہلی بار ۲۲ مارچ کو ان سے کورونا وائرس کی صورتحال اور اس وباء پر قابو پانے کیلئے مرکز اور ریاستوں کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات پر بات چیت کی تھی۔ دو دن بعد ۲۴ مارچ کو ، مودی نے ۲۱ روزہ ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد لاک ڈاؤن کے آخری دن یعنی ۱۴؍ اپریل کو اس میں تین مئی تک توسیع کردی گئی۔ تمام تصاویر : پی ٹی آئی  

X وزیر اعظم نریندر مودی نے حفاظتی ماسک پہنے ہوئے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور مرکزی علاقوں کے وزرائے اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنسنگ کی۔
1/6

وزیر اعظم نریندر مودی نے حفاظتی ماسک پہنے ہوئے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور مرکزی علاقوں کے وزرائے اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنسنگ کی۔

X اس میٹنگ میں مودی نے ریاستوں میں لاک ڈاؤن کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور کووڈ۱۹ کے تعلق سے بھی گفتگو کی۔ اس  تصویر میں وزیر اعظم کے ساتھ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی نظر آ رہے ہیں۔
2/6

اس میٹنگ میں مودی نے ریاستوں میں لاک ڈاؤن کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور کووڈ۱۹ کے تعلق سے بھی گفتگو کی۔ اس  تصویر میں وزیر اعظم کے ساتھ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی نظر آ رہے ہیں۔

X وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ ، وزیر صحت ہرش وردھن اور دیگر معززین کے ہمراہ ، مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کرتے ہوئے۔
3/6

وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ ، وزیر صحت ہرش وردھن اور دیگر معززین کے ہمراہ ، مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کرتے ہوئے۔

X اس تصویر میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت بھی نظر آ رہے ہیں۔
 
4/6

اس تصویر میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت بھی نظر آ رہے ہیں۔  

X ویڈیو کانفرنسگ کے دوران مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو بالاصاحب ٹھاکرے۔
5/6

ویڈیو کانفرنسگ کے دوران مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو بالاصاحب ٹھاکرے۔

X وزیر اعظم نریندر مودی، جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین کے ساتھ  کووڈ۱۹ کی تیاری پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ گفتگو کررہے ہیں جبکہ دیگر وزراء اور عہدیداروں نے رانچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن پر غور کیا۔
 
6/6

وزیر اعظم نریندر مودی، جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین کے ساتھ  کووڈ۱۹ کی تیاری پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ گفتگو کررہے ہیں جبکہ دیگر وزراء اور عہدیداروں نے رانچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن پر غور کیا۔  

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK