• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی باغ کی خواتین کے ساتھ پولیس کی زیادتی

Updated: Mar 6, 2020, 10:57 PM IST | Abdul Kareem

  دھوپ سے بچنے کیلئے ممبئی باغ کے ایک حصہ میں پردہ لگانے کی وجہ سے جمعہ کی علی الصباح ناگپاڑہ پولیس نے خاتون مظاہرین کوزبردست زدوکوب کیا جس کی وجہ سے۷؍خواتین شدید طورپرزخمی ہوئی ہیں جبکہ تقریباً ۳۰؍خواتین کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ چوٹ کی شدت سے ۲؍خواتین بے ہوش بھی ہوگئی تھیں۔ مذکورہ؍ خواتین کو علاج کےبعد نائر اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیاہے۔ خاتون مظاہرین کے علاوہ عوام میں شدید برہمی ہے۔دوسری جانب پولیس کے اعلیٰ عہدیداران نے ممبئی باغ کےمظاہرین سےامن قائم رکھنےکی اپیل کی ہےاور خاطی پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا یقین دلایاہے۔   تمام تصاویر: پی ٹی آئی اور انقلاب

X ممبئی باغ کی ایک خاتون پولیس کی کارروائی کا شکار ہوگئی او ر اس کے پیر میں شدید چوٹ آئی ہے جسے پلاسٹر لگانا پڑاہے۔
1/8

ممبئی باغ کی ایک خاتون پولیس کی کارروائی کا شکار ہوگئی او ر اس کے پیر میں شدید چوٹ آئی ہے جسے پلاسٹر لگانا پڑاہے۔

X ممبئی باغ میں ۲؍خاتون پولیس کی کارروائی کے باوجود وہاں ڈٹی ہوئی ہیں ۔ ان کی ہمت اور حوصلے کی سبھی تعریف کررہے ہیں۔
2/8

ممبئی باغ میں ۲؍خاتون پولیس کی کارروائی کے باوجود وہاں ڈٹی ہوئی ہیں ۔ ان کی ہمت اور حوصلے کی سبھی تعریف کررہے ہیں۔

X پولیس کی کارروائی کے باوجود خواتین ممبئی باغ میں ڈٹی ہوئی ہیں اور ترنگا لہراکر اپنے حوصلے اور عزم کا اظہار کررہی ہیں۔
3/8

پولیس کی کارروائی کے باوجود خواتین ممبئی باغ میں ڈٹی ہوئی ہیں اور ترنگا لہراکر اپنے حوصلے اور عزم کا اظہار کررہی ہیں۔

X ممبئی باغ کی خواتین کاحوصلہ اور عزم دیکھنے کے قابل ہے جو تقریباً ڈیڑھ ماہ سے سیاہ قوانین کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔
4/8

ممبئی باغ کی خواتین کاحوصلہ اور عزم دیکھنے کے قابل ہے جو تقریباً ڈیڑھ ماہ سے سیاہ قوانین کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔

X ناگپاڑہ  کے قریب پولیس سیکوریٹی دیکھی  جاسکتی ہے۔ اسی علاقے کے قریب ممبئی باغ واقع ہے۔
5/8

ناگپاڑہ  کے قریب پولیس سیکوریٹی دیکھی  جاسکتی ہے۔ اسی علاقے کے قریب ممبئی باغ واقع ہے۔

X ناگپاڑہ میں مغرب کی نماز اداکی جارہی ہے اور یہ سبھی حضرات خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔
6/8

ناگپاڑہ میں مغرب کی نماز اداکی جارہی ہے اور یہ سبھی حضرات خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔

X ناگپاڑہ علاقے میں جب خبرپھیلی کہ پولیس نے خواتین پر زدوکوب کیا ہےتوکئی افراد ناگپاڑہ پر جمع ہوگئے۔ 
7/8

ناگپاڑہ علاقے میں جب خبرپھیلی کہ پولیس نے خواتین پر زدوکوب کیا ہےتوکئی افراد ناگپاڑہ پر جمع ہوگئے۔ 

X جمعہ کی شام زیادہ سے زیادہ افراد نے ممبئی باغ کا رخ کیا اور یہ تصویر اسی موقع کی ہے۔ 
8/8

جمعہ کی شام زیادہ سے زیادہ افراد نے ممبئی باغ کا رخ کیا اور یہ تصویر اسی موقع کی ہے۔ 

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK