• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

رمضان المبارک ۲۰۲۳ء: تصویری جھلکیاں

Updated: Mar 28, 2023, 3:21 PM IST | Misba Khan

ماہِ رمضان المبارک اپنی تمام رعنائیوں، نورانی، روحا نی جلوؤ ں، ارحم الراحمین کی بیش بہا رحمتوں اور عظیم الشان برکتوں کے ساتھ دنیائےانسانیت پر سایہ فگن ہے۔ یہ مبارک مہینہ ’’اللہ کا مہمان‘‘ ہے جو لینے کے لئے نہیں بلکہ دینے کے لئے جلوہ افروز ہوتا ہے۔ اس کا استقبال، اعزاز و اکرام ہمارے ایمان کا تقاضا ہے۔ زیر نظر البم میں اس ماہ مبارک کی تصویری جھلکیاں دیکھئے۔ تمام تصاویر: پی ٹی آئی

X  دنیا بھر میں ماہِ رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے۔ افطار و سحر ی کے اہتمام کے ساتھ مسلمان ، خواہ وہ مرد ہوں یا خواتین، تراویح کی ادائیگی کی بھی فکر کرتے ہیں۔ یہ تصویر انڈونیشیا کی مسجد استقلال (جکارتا) کی ہے جہاں خواتین کے لئے مختص حصے میں خواتین کو بھی نماز تراویح ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ (تصویر:پی ٹی آئی)
1/10

 دنیا بھر میں ماہِ رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے۔ افطار و سحر ی کے اہتمام کے ساتھ مسلمان ، خواہ وہ مرد ہوں یا خواتین، تراویح کی ادائیگی کی بھی فکر کرتے ہیں۔ یہ تصویر انڈونیشیا کی مسجد استقلال (جکارتا) کی ہے جہاں خواتین کے لئے مختص حصے میں خواتین کو بھی نماز تراویح ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

X جمعہ ، اور وہ بھی ماہِ رمضان المبارک کا ہو تو ہر مسلمان کی خواہش پہلی صف میں نماز جمعہ ادا کرنے کی ہوتی ہے۔ یہ تصویر تھیرواننتھاپورم کی پلایام جمعہ مسجد کی ہے جہاں مصلیانِ بارگاہِ الٰہی میں سربسجود ہیں۔ (تصویر: پی ٹی آئی)
2/10

جمعہ ، اور وہ بھی ماہِ رمضان المبارک کا ہو تو ہر مسلمان کی خواہش پہلی صف میں نماز جمعہ ادا کرنے کی ہوتی ہے۔ یہ تصویر تھیرواننتھاپورم کی پلایام جمعہ مسجد کی ہے جہاں مصلیانِ بارگاہِ الٰہی میں سربسجود ہیں۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

X رمضان میں افطار کے وقت کا نظارہ ہردو لحاظ سے قابل دید ہوتا ہے۔ اول یہ کہ روزہ دار کیلئے افطار کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ دن بھرکی بھوک پیاس کی شدت کے باوجود روزے دار ’وقت‘ کا انتظار کرتا ہے اور کسی بھی چیز کو کھانے کی نیت سے ہاتھ نہیں لگاتا۔ دوسرے یہ کہ اس وقت اجتماعیت کے ایک خوبصورت پیغام کابھی اظہار ہوتا ہے ۔ زیر نظر تصویر لاہور کی ایک مسجد کی ہے جہاں روزے داراجتماعی افطار کیلئے بیٹھے ہوئے ہیں۔(تصویر: پی ٹی آئی)
3/10

رمضان میں افطار کے وقت کا نظارہ ہردو لحاظ سے قابل دید ہوتا ہے۔ اول یہ کہ روزہ دار کیلئے افطار کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ دن بھرکی بھوک پیاس کی شدت کے باوجود روزے دار ’وقت‘ کا انتظار کرتا ہے اور کسی بھی چیز کو کھانے کی نیت سے ہاتھ نہیں لگاتا۔ دوسرے یہ کہ اس وقت اجتماعیت کے ایک خوبصورت پیغام کابھی اظہار ہوتا ہے ۔ زیر نظر تصویر لاہور کی ایک مسجد کی ہے جہاں روزے داراجتماعی افطار کیلئے بیٹھے ہوئے ہیں۔(تصویر: پی ٹی آئی)

X دہلی کی جامع مسجد میں ایک خاندان کو افطار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے ۔(تصویر:پی ٹی آئی)
4/10

دہلی کی جامع مسجد میں ایک خاندان کو افطار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے ۔(تصویر:پی ٹی آئی)

X ماہِ رمضان المبارک کی ایک اہم عبادت نماز تراویح ہے ۔اس کا اہتمام بھی بالکل اسی طرح کیا جاتا ہے جس طرح روزوں کا ہوتا ہے۔ زیر نظرتصویر میں جرمنی کی کولون مرکزی مسجد میں نماز تراویح  کا انتظار کرتے ہوئے مصلیان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ کولون مسجد یورپ کی سب سے بڑی مساجد میں سے ایک اور جرمنی کی سب سے بڑی مسجد ہے۔ فرانس کے بعد جرمنی میں سب سے بڑی مسلم آبادی ہے جہاں تقریباً ۳۵؍لاکھ مسلمان آباد ہیں۔n(تصویر: پی ٹی آئی)
5/10

ماہِ رمضان المبارک کی ایک اہم عبادت نماز تراویح ہے ۔اس کا اہتمام بھی بالکل اسی طرح کیا جاتا ہے جس طرح روزوں کا ہوتا ہے۔ زیر نظرتصویر میں جرمنی کی کولون مرکزی مسجد میں نماز تراویح  کا انتظار کرتے ہوئے مصلیان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ کولون مسجد یورپ کی سب سے بڑی مساجد میں سے ایک اور جرمنی کی سب سے بڑی مسجد ہے۔ فرانس کے بعد جرمنی میں سب سے بڑی مسلم آبادی ہے جہاں تقریباً ۳۵؍لاکھ مسلمان آباد ہیں۔n(تصویر: پی ٹی آئی)

X سعودی عرب میں رمضان کی مناسبت سے بازار میں ایک دکان کو منفرد انداز میں سجایا گیا ہے۔(تصویر:ایس پی اے)
6/10

سعودی عرب میں رمضان کی مناسبت سے بازار میں ایک دکان کو منفرد انداز میں سجایا گیا ہے۔(تصویر:ایس پی اے)

X ماہِ رمضان میں مرد ہویا عورت،ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تلاوتِ قرآن کرے کیونکہ یہی ماہ،نزولِ قرآن کا بھی مہینہ ہے۔ یہ تصویر مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ کی ہے جہاں ایک خاتون تلاوت کلام پاک میں مشغول ہے جبکہ عقب میں گنبد ِ صخریٰ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ قابض اسرائیلی حکومت نے مسجد ِ اقصیٰ میں داخلے کے لئے بھی کئی قوانین بنارکھے ہیں۔ان کا مقصد فلسطینیوں کو زچ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں۔(تصویر:ایجنسی)
7/10

ماہِ رمضان میں مرد ہویا عورت،ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تلاوتِ قرآن کرے کیونکہ یہی ماہ،نزولِ قرآن کا بھی مہینہ ہے۔ یہ تصویر مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ کی ہے جہاں ایک خاتون تلاوت کلام پاک میں مشغول ہے جبکہ عقب میں گنبد ِ صخریٰ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ قابض اسرائیلی حکومت نے مسجد ِ اقصیٰ میں داخلے کے لئے بھی کئی قوانین بنارکھے ہیں۔ان کا مقصد فلسطینیوں کو زچ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں۔(تصویر:ایجنسی)

X ممبئی کے محمد علی روڈ پر واقع مشہور مینارہ مسجد میں افطارکا روح پرورمنظر ۔(تصویر:پردیپ  دھیور)
 
8/10

ممبئی کے محمد علی روڈ پر واقع مشہور مینارہ مسجد میں افطارکا روح پرورمنظر ۔(تصویر:پردیپ  دھیور)  

X مصر کے شہر قاہرہ میں واقع سیدہ زینب مارکیٹ میں کچھ خواتین آمدرمضان کی تیاری کے طور پر خصوصی لالٹین خرید رہی ہیں  ۔(تصویر:پی ٹی آئی)
9/10

مصر کے شہر قاہرہ میں واقع سیدہ زینب مارکیٹ میں کچھ خواتین آمدرمضان کی تیاری کے طور پر خصوصی لالٹین خرید رہی ہیں  ۔(تصویر:پی ٹی آئی)

X رمضان المبارک کے مہینے میں افطار کیلئےسری نگر میںکچھ خواتین کھجور خرید رہی ہیں ۔(تصویر:پی ٹی آئی)
10/10

رمضان المبارک کے مہینے میں افطار کیلئےسری نگر میںکچھ خواتین کھجور خرید رہی ہیں ۔(تصویر:پی ٹی آئی)

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK