• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رتن ٹاٹا؛ ایک عہد کا خاتمہ، جانئے ۱۰؍ غیر معروف حقائق

Updated: Oct 10, 2024, 6:32 PM IST | Shahebaz Khan

ہندوستان کے معروف صنعتکار رتن ٹاٹا ۲۸؍ دسمبر ۱۹۳۷ء کو ممبئی میں پیدا ہوئے تھے۔ جب ان کی عمر ۱۰؍ سال تھی، والدین میں علاحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد ان کی پرورش ان کی دادی نے کی۔ رتن ٹاٹا ہر خاص و عام میں مقبول تھے جس کی وجہ ان کی شخصیت اور مدد کا جذبہ تھی۔ ان کے دور میں ٹاٹا گروپ نے ترقی کی نئی منازل طے کی تھی۔ رتن ٹاٹا کا انتقال ۹؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء کو ہوا۔ جانئے ان کے متعلق چند دلچسپ اور غیر معروف حقائق۔ تمام تصاویر: ایکس، آئی این این

X رتن ٹاٹا نے کورنیل یونیورسٹی، امریکہ سے آرکیٹکچر کی ڈگری لی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے ہارورڈ بزنس اسکول سے مینجمنٹ پروگرام کیا تھا۔
1/10

رتن ٹاٹا نے کورنیل یونیورسٹی، امریکہ سے آرکیٹکچر کی ڈگری لی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے ہارورڈ بزنس اسکول سے مینجمنٹ پروگرام کیا تھا۔

X ٹاٹا گروپ کے ساتھ ان کے کریئر کا آغاز ۱۹۶۱ء میں ہوا تھا۔ انہوں نے ’’انٹری لیول‘‘ سے ملازمت شروع کی تھی۔ ٹاٹا اسٹیل، جمشید پور سے لے کر ٹاٹا انڈسٹریز کے اسسٹنٹ بننے تک انہوں نے مختلف عہدوں پر کام کیا۔
2/10

ٹاٹا گروپ کے ساتھ ان کے کریئر کا آغاز ۱۹۶۱ء میں ہوا تھا۔ انہوں نے ’’انٹری لیول‘‘ سے ملازمت شروع کی تھی۔ ٹاٹا اسٹیل، جمشید پور سے لے کر ٹاٹا انڈسٹریز کے اسسٹنٹ بننے تک انہوں نے مختلف عہدوں پر کام کیا۔

X ۱۹۹۱ء میں انہیں ٹاٹا گروپ کے چیئرمین کا عہدہ تفویض کیا گیا تھا۔ ان کے دور میں ٹاٹا گروپ نے کئی کاروباری اشتراک کئے اور بین الاقوامی سطح پر مشہور کئی برانڈز خرید لئے۔ 
3/10

۱۹۹۱ء میں انہیں ٹاٹا گروپ کے چیئرمین کا عہدہ تفویض کیا گیا تھا۔ ان کے دور میں ٹاٹا گروپ نے کئی کاروباری اشتراک کئے اور بین الاقوامی سطح پر مشہور کئی برانڈز خرید لئے۔ 

X انہوں نے ٹیٹلی (یوکے)، کورس (یو کے) اور جیگوار لینڈ روور (یوکے) کو خرید کر ٹاٹا گروپ میں شامل کرلیا اور پھر ان برانڈز کو خوب مستحکم کیا۔ آج یہ تمام برانڈز عالمی شہرت یافتہ ہیں۔
4/10

انہوں نے ٹیٹلی (یوکے)، کورس (یو کے) اور جیگوار لینڈ روور (یوکے) کو خرید کر ٹاٹا گروپ میں شامل کرلیا اور پھر ان برانڈز کو خوب مستحکم کیا۔ آج یہ تمام برانڈز عالمی شہرت یافتہ ہیں۔

X ۱۹۹۶ء میں ان کی قیادت میں ٹاٹا گروپ نے ٹیلی کمیونکیشن کے شعبے میں قدم رکھا تھا۔ کم وقت میں ٹاٹا ٹیلی سروسیز ایک مضبوط برانڈ بن کر ابھرا۔
5/10

۱۹۹۶ء میں ان کی قیادت میں ٹاٹا گروپ نے ٹیلی کمیونکیشن کے شعبے میں قدم رکھا تھا۔ کم وقت میں ٹاٹا ٹیلی سروسیز ایک مضبوط برانڈ بن کر ابھرا۔

X رتن ٹاٹا کا خواب تھا کہ وہ ایک لاکھ روپے کی کار بنائیں تاکہ ہندوستان کے متوسط اور غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کار خریدنے کی استطاعت رکھ سکیں۔ اسی خواب نے انہیں ٹاٹا نینو بنانے کی ترغیب دی جسے ۲۰۰۸ء میں لانچ کیا گیا تھا۔
6/10

رتن ٹاٹا کا خواب تھا کہ وہ ایک لاکھ روپے کی کار بنائیں تاکہ ہندوستان کے متوسط اور غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کار خریدنے کی استطاعت رکھ سکیں۔ اسی خواب نے انہیں ٹاٹا نینو بنانے کی ترغیب دی جسے ۲۰۰۸ء میں لانچ کیا گیا تھا۔

X ۲۰۱۲ء میں ٹاٹا گلوبل بیوریجیس نے ’’اسٹاربکس‘‘ سے اشتراک کرلیا اور عالمی سطح پر مشہور کافی مارکیٹ میں اپنی ساکھ بنالی۔
7/10

۲۰۱۲ء میں ٹاٹا گلوبل بیوریجیس نے ’’اسٹاربکس‘‘ سے اشتراک کرلیا اور عالمی سطح پر مشہور کافی مارکیٹ میں اپنی ساکھ بنالی۔

X انہوں نے ہندوستان کے ضرورتمندوں کا بھی خیال رکھا۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ٹاٹا گروپ کا کم و بیش ۶۵؍ فیصد منافع تعلیم، صحت اور دیہی ترقی پر خرچ ہو۔
8/10

انہوں نے ہندوستان کے ضرورتمندوں کا بھی خیال رکھا۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ٹاٹا گروپ کا کم و بیش ۶۵؍ فیصد منافع تعلیم، صحت اور دیہی ترقی پر خرچ ہو۔

X دسمبر ۲۰۱۲ء میں اپنے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی رتن ٹاٹا نے ٹاٹا گروپ کی ہر ممکن رہنمائی اور معاونت کی۔
9/10

دسمبر ۲۰۱۲ء میں اپنے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی رتن ٹاٹا نے ٹاٹا گروپ کی ہر ممکن رہنمائی اور معاونت کی۔

X ۲۰۰۰ء میں حکومت ہند نے رتن ٹاٹا کو پدم بھوشن اور ۲۰۰۸ء میں پدم وبھوشن سے نوازا تھا۔
10/10

۲۰۰۰ء میں حکومت ہند نے رتن ٹاٹا کو پدم بھوشن اور ۲۰۰۸ء میں پدم وبھوشن سے نوازا تھا۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK