• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دنیا کی ۱۰؍ امیر ترین شخصیات: ہیورون رِچ لسٹ ۲۰۲۴ء

Updated: Mar 28, 2024, 4:26 PM IST | Shahebaz Khan

ہیورون ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست (ہیورون گلوبل رِچ لسٹ ۲۰۲۴ء) جاری کردی ہے۔ عام طور پر یہ فہرست ہر سال مارچ کے آخری ہفتے میں جاری کی جاتی ہے۔ جانئے امسال کون سی شخصیات اس فہرست کا حصہ بنی ہیں۔ تمام تصاویر: آئی این این

X ایلون مسک (Elon Musk): ٹیسلا، اسپیس ایکس اور مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) کے مالک ایلون مسک ۲۳۱؍ بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ ارب پتیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ فی الحال ایلون، خلائی ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر کام کر رہے ہیں۔ وہ نظام شمسی میں دوسرے سیاروں پر رہنے کے امکانات پر بھی تحقیق کررہے ہیں۔
1/10

ایلون مسک (Elon Musk): ٹیسلا، اسپیس ایکس اور مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) کے مالک ایلون مسک ۲۳۱؍ بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ ارب پتیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ فی الحال ایلون، خلائی ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر کام کر رہے ہیں۔ وہ نظام شمسی میں دوسرے سیاروں پر رہنے کے امکانات پر بھی تحقیق کررہے ہیں۔

X جیف بیزوس (Jeff Bezos): امیزون کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ نے بیزوس کی دولت میں ۵۷؍فیصد اضافہ کیا ہے۔ ۱۸۳؍ بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ وہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ 
2/10

جیف بیزوس (Jeff Bezos): امیزون کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ نے بیزوس کی دولت میں ۵۷؍فیصد اضافہ کیا ہے۔ ۱۸۳؍ بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ وہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

X برنارڈ آرنالٹ (Bernard Arnault): اس سال کسی بھی دوسرے ارب پتی کے مقابلے میں سب سے زیادہ دولت کھونے کے باوجود، لگژری سیکٹر میں آرنالٹ کی قسمت نے ساتھ دیا۔ ۱۷۵؍بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ وہ تیسرے نمبر پر ہیں۔
3/10

برنارڈ آرنالٹ (Bernard Arnault): اس سال کسی بھی دوسرے ارب پتی کے مقابلے میں سب سے زیادہ دولت کھونے کے باوجود، لگژری سیکٹر میں آرنالٹ کی قسمت نے ساتھ دیا۔ ۱۷۵؍بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ وہ تیسرے نمبر پر ہیں۔

X مارک زکربرگ (Mark Zukerberg): میٹا کے شیئرز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی بدولت زکربرگ کی دولت اس سال دو گنا سے زیادہ بڑھی ہے۔ ان کے اثاثوں کی مالیت ۱۵۸؍ بلین ڈالر ہے اور وہ چوتھے مقام پر ہیں۔
4/10

مارک زکربرگ (Mark Zukerberg): میٹا کے شیئرز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی بدولت زکربرگ کی دولت اس سال دو گنا سے زیادہ بڑھی ہے۔ ان کے اثاثوں کی مالیت ۱۵۸؍ بلین ڈالر ہے اور وہ چوتھے مقام پر ہیں۔

X لیری ایلیسن (Larry Ellison): ان کے اثاثوں کی مالیت ۱۴۴؍ بلین ڈالر ہے۔ کلاؤڈ سروسیز میں توسیع کی وجہ سے اس سال ان کی دولت میں ۴۴ بلین ڈالر کی دولت میں اضافہ ہوا اور وہ پانچویں نمبر پر ہیں۔
5/10

لیری ایلیسن (Larry Ellison): ان کے اثاثوں کی مالیت ۱۴۴؍ بلین ڈالر ہے۔ کلاؤڈ سروسیز میں توسیع کی وجہ سے اس سال ان کی دولت میں ۴۴ بلین ڈالر کی دولت میں اضافہ ہوا اور وہ پانچویں نمبر پر ہیں۔

X وارن بفیٹ (Warren Buffet): بے پناہ دولت کے باوجود وہ اپنی سادہ طرز زندگی کیلئے مشہور ہیں۔ ۱۴۴؍ بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ وہ چھٹے مقام پر ہیں۔ 
6/10

وارن بفیٹ (Warren Buffet): بے پناہ دولت کے باوجود وہ اپنی سادہ طرز زندگی کیلئے مشہور ہیں۔ ۱۴۴؍ بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ وہ چھٹے مقام پر ہیں۔ 

X اسٹیو بالمر (Steve Ballmer): مائیکروسافٹ کےشیئرز کی قیمتوں میں تیزی کے سبب ان کے اثاثوں کی مالیت میں ۴۱؍ فیصد اضافہ ہوا اور مالیت ۱۴۳؍بلین ڈالر ہوگئی۔ وہ اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں۔
7/10

اسٹیو بالمر (Steve Ballmer): مائیکروسافٹ کےشیئرز کی قیمتوں میں تیزی کے سبب ان کے اثاثوں کی مالیت میں ۴۱؍ فیصد اضافہ ہوا اور مالیت ۱۴۳؍بلین ڈالر ہوگئی۔ وہ اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں۔

X بل گیٹس (Bill Gates): ملٹی نیشنل سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کی اسٹریٹجک سرمایہ کاری نے ان کی دولت میں ۲۵؍ فیصد اضافہ کیا ہے۔ ۱۳۸؍بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ وہ آٹھویں نمبر پر ہیں۔
8/10

بل گیٹس (Bill Gates): ملٹی نیشنل سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کی اسٹریٹجک سرمایہ کاری نے ان کی دولت میں ۲۵؍ فیصد اضافہ کیا ہے۔ ۱۳۸؍بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ وہ آٹھویں نمبر پر ہیں۔

X لیری پیج (Larry Page): لیری پیج کی مجموعی دولت میں۶۴؍فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اب ان کے اثاثوں کی مالیت ۱۲۳؍بلین ڈالر ہے اور وہ نویں نمبر پر ہیں۔
9/10

لیری پیج (Larry Page): لیری پیج کی مجموعی دولت میں۶۴؍فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اب ان کے اثاثوں کی مالیت ۱۲۳؍بلین ڈالر ہے اور وہ نویں نمبر پر ہیں۔

X مکیش امبانی (Mukesh Ambani): ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی کی دولت ۴۰؍ فیصد بڑھ کر ۱۱۵؍ بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ وہ ۱۰؍ ویں نمبر پر ہیں۔ گزشتہ سال وہ نویں نمبر پر تھے۔
10/10

مکیش امبانی (Mukesh Ambani): ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی کی دولت ۴۰؍ فیصد بڑھ کر ۱۱۵؍ بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ وہ ۱۰؍ ویں نمبر پر ہیں۔ گزشتہ سال وہ نویں نمبر پر تھے۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK