سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح ۲۸؍ مئی ۲۰۲۳ء کو ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا ۔نئے پارلیمنٹ کو ۱۹؍ ستمبر ۲۰۲۳ء کو پہلی مرتبہ خصوصی اجلاس کے دوران سرکاری کاموں کیلئے استعمال کیا گیا ۔نئے پارلیمنٹ میں کارروائی کے آغاز کے بعد ۲۱؍ ستمبر ۲۰۲۳ءکو خصوصی سیشن کے دوران زائرین کو نئی عمارت کا دورہ کرنے اور پارلیمنٹ کی کارروائی دیکھنےکی دعوت دی گئی تھی جس میں ملک کی کئی معروف و مشہور شخصیات نے شرکت کی اور اپنے پسندیدہ ممبران پارلیمان کے ساتھ تصویریں بھی نکلوائیں۔ تمام تصاویر: پی ٹی آئی
نئی دہلی میں خصوصی اجلاس کے دوران بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کرشن پال گرجر پارلیمنٹ ہاؤس میں خواتین مہمانوں کے ساتھ تصویر نکلواتے ہوئے۔
خصوصی اجلاس کے دوران بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پی پی چودھری پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔
کھلاڑی سمن دیوی تھوڈم (ہاکی)، جسمیک کور (سائیکلنگ)، ہمانشی سنگھ (سائیکلنگ)، سینئر ڈیولپمنٹ آفیسر (ٹاپس) پونم بینیوال (باکسنگ)، بدیشا گیان (جمناسٹک) اور رشن پریت کور (ہاکی) پارلیمنٹ میں ۲۱؍ستمبر ۲۰۲۳ء بروز جمعرات، نئی دہلی میں خصوصی اجلاس کے دوران ایوان کے باہر دیکھے جاسکتے ہیں ۔
معروف فلم اداکارہ تمنا بھاٹیا، دیویہ دتہ، خوشبو سندر، کیرتی کلہاری ، ہرناز کور سندھو اور دیگر پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی اجلاس کے دوران۔
پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ اور مشہور فلم اداکار شتروگھن سنہا پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں کے ساتھ۔
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور ہندی و بھوجپوری فلم اداکار روی کشن مہمانوں کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں دیکھے جاسکتے ہیں۔
پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران مہمان پارلیمنٹ ہاؤس کے دورے کے دوران خوش دیکھے جاسکتے ہیں ساتھ ہی وہ فتح کا نشان بھی دکھا رہے ہیں۔