EPAPER
Dec 11, 2019, 5:56 PM IST
پال گھر میں واقع دیویا ودیالیہ خصوصی بچوں کیلئے رہائشی اسکول ہے۔ یہ اسکول ۱۰۰؍ سے زیادہ ذہنی طور پر معذور اور نابینا قبائلی لڑکوں اور لڑکیوں کو خصوصی تعلیم اور رہائشی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ اسکول اور رہائشی عمارت کی تعمیر میں’سیوا انٹرنیشنل یو کے‘ ادارہ نے مدد کی ہے۔ خصوصی بچوں کیلئے یہ مہاراشٹر کے قبائلی علاقوں میں واقع بہترین اسکولوں میں سے ایک ہے۔ پال گھر ریلوے اسٹیشن سے تقریباً ۹۰؍ کلو میٹر کے فاصلے پر یہ اسکول واقع ہے۔