EPAPER
Feb 7, 2020, 5:41 PM IST
ہندوستان کے سر فہرست اردو اخبار انقلاب نے گزشتہ دنوں اپنی ویب سائٹ کا ازسرِ نو اجراء کیا جسے آپ نئی سج دھج اور آب و تاب کے ساتھ دیکھ سکیں گے۔ اب نئی ویب سائٹ کے ذریعے تازہ ترین خبروں تک آپ کی رسائی ممکن ہے۔ اس ویب سائٹ کو صارف دوست بنایا گیا ہے جس کے کئی گوشے آپ کو ایک نئے اور خوشگوار تجربے سے دوچار کریں گے۔ مہمانانِ خصوصی بالی ووڈ کے رائٹر ڈائریکٹر مدثر عزیز اور ملک کی کم عمر ترین پائلٹ عائشہ عزیز نے اس اجرائی نشست کو رونق بخشی۔ ان کے علاوہ جاگرن گروپ کی صدر اپوروا پروہت اور انقلاب کے ایڈیٹر شاہد لطیف نے بھی حاضرین سے خطاب کیا۔ ملاحظہ کیجئے اس تقریب کی چند جھلکیاں۔