EPAPER
ممبئی کے باندرہ میں واقع ان کی مشہور رہائش گاہ ’منّت‘ میں تزئین و آرائش اور تعمیراتی کام جاری ہونے کے باوجود اداکار نے اپنی سالگرہ کی دیرینہ روایت برقرار رکھتے ہوئے مداحوں کو دیدار دیا۔ شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب شائقین اس وقت خوشی سے جھوم اٹھے۔
November 02, 2026, 9:16 PM IST
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی ۶۱؍ ویں سالگرہ اور آنے والی فلم ’’کنگ‘‘ کو لے کر خبروں میں ہیں۔ اسی دوران انہوں نے گوگل کے مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم Google Gemini کی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس کی تعریف کی۔
November 01, 2026, 8:08 PM IST
شہر کے مختلف مقامات پر کنگ خان کی سالگرہ کے استقبال کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ ان کے گھر ’منت‘ کے باہر ایک بڑی اسکرین نصب کی گئی ہے، جبکہ باندرہ-ورلی سی لنک کو بھی شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’کنگ‘ کے پوسٹر سے سجایا گیا ہے۔ ان منفرد انتظامات نے شہر میں جشن کا ماحول پیدا کر دیا ہے اور مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی سالگرہ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
November 01, 2026, 7:53 PM IST
ویمل الائچی کے اشتہار کو ممنوعہ ویمل پان مسالہ کی بالواسطہ تشہیر قرار دینے کے مہاراشٹر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے اقدام نے بالی ووڈ کے تین بڑے اداکاروں کو قانونی تنازع میں گھیر لیا ہے۔ اجے دیوگن نے محکمہ کے شوکاز نوٹس کو بامبے ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی اشتہار دینے والی کمپنی کے بجائے انہیں بطور اداکار نشانہ بناکر کی گئی ہے۔ دوسری جانب FDA کا کہنا ہے کہ تینوں اداکاروں کے خلاف تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں اور معاملہ جرمانے کے تعین کے لیے اگلے مرحلے میں پہنچ رہا ہے۔
October 31, 2026, 6:01 PM IST
