EPAPER
یونائٹیڈ کرسچن فورم نے ہندوستان میں عیسائیوں کے خلاف ہو رہےتشدد کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔ جس کے مطابق عیسائیوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ فورم نے قومی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
December 20, 2024, 10:58 PM IST
اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس واچ ( یو این سی ایچ آر) نے جمعرات کو ہندوستان میں اقلیتی طبقوں، جن میں مسلمان، سکھ، عیسائی، اور دیگر شامل ہیں، کو درپیش امتیاز اور تشدد پر اظہارتشویش کیا ہے اور ہندوستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسا جامع قانون بنائے جس کے ذریعے ملک میں اقلیتوں کے ساتھ امتیاز ختم ہو سکے۔
July 26, 2024, 10:04 PM IST
چھتیس گڑھ کے جگدل پور گائوں میں بجرنگ دل اور آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے گاؤں کے عیسائی خاندان پر حملہ کر دیا، ان کے کھیت چھین لئے، انہیں گاؤں سے بھاگنے پر مجبور کیا اور واپسی کیلئے عیسائی مذہب ترک کرنے کی شرط رکھی۔ خاندان والوں کا الزام ہے کہ پولیس بھی اس میں شریک ہے۔
June 25, 2024, 9:51 PM IST
تلنگانہ کے ضلع منچریال کے کانپالی گاؤں میں ہندوتوا گروپ نے مدر ٹریسا انگلش میڈیم اسکول میں توڑ پھوڑ کی اور جے شرم رام کے نعرے لگائے۔ ہجوم نے اسکول کے فادر اور پادری کو بھی زدوکوب کیا اور اسکول انتظامیہ پر ہندو طلبہ کو مذہبی لباس زیب تن نہ کرنے دینے کا الزام عائد کیا۔ اسکول انتظامیہ نے ہجوم کے خلاف ایف آئی آر درج کی جبکہ پولیس نے اسکول انتظامیہ پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا کیس درج کیا ہے۔
April 18, 2024, 2:08 PM IST