EPAPER
فلسطین کا ذکر ہوتا ہے، بالخصوص ۷؍ اکتوبر ۲۳ء کے بعد غز ہ کے حالات کا، تو اسرائیل، امریکہ، اقوام متحدہ، یورپی یونین، روس، چین، سعودی، ایران وغیرہ ہی کا نام زبان پر آتا ہے۔ شاذونادر بھی ایسا نہیں ہوا کہ کیوبا کا نام آیا ہو جبکہ کیوبا فلسطین کے کسی بھی غمخوارسے بڑا غمگسار ہے۔
October 19, 2024, 1:35 PM IST
کیوبا میں سیکڑوں شہریوں اور یونیورسٹی کے طلبہ نے کیوبا کے صدر میگئل ڈیاز کینیل اور دیگر لیڈران کی قیادت میں غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کیا۔ کیوبا کے صدر نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کوفیہ زیب تن کیا تھا۔ مظاہرین نےغزہ میں اسرائیل کے فوجی آپریشن کی سخت مذمت کی۔
October 15, 2024, 3:13 PM IST
اقوام متحدہ (یواین) نے کہا کہ اسرائیل نے گزشتہ ہفتے ۵؍ مرتبہ شمالی غزہ کے اسپتالوں میں ایندھن کی سپلائی کی درخواست کو مسترد کیا ہے۔ یو این کی پریس کانفرنس میں سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دجارک نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ۱۰؍ دنوں سے شمالی غزہ کے متعدد اسپتالوں میں ایندھن کی سپلائی نہیں ہوئی ہے۔
August 29, 2024, 10:06 PM IST
شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے ڈاکٹروں نے اسپتال میں ادویات اور ایندھن کی کمی کے تعلق سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طبی نگہداشت میں متعدد نومولود بچے ہیں جو سانس لینے کیلئے وینٹی لیٹرز پر منحصر ہوتے ہیں۔ ہمیں انکیوبیٹرز کو فعال رکھنے کیلئے بجلی کی شدید ضرورت ہے۔ بصورت دیگر بچوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔
August 20, 2024, 2:30 PM IST