لگا تار ۲؍سہ ماہی میںجرمنی کی مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی ) میں کمی سے ملک کی معیشت غیر مستحکم ، امریکی خزانہ میں۷۶ء۵؍ بلین ڈالرکی رقم بچی ہے جبکہ ا سے جون میں بڑی ادائیگی کرنی ہے
فرانس کے دارالحکومت میںلاکھوں مظاہرین سڑکوںپر اترے ، غم وغصے کا اظہا ر کیا ، پنشن اصلاحات کی مخالفت کی ، میکرون کیخلا ف نعرے لگائے، پولیس اور مظاہرین میں جھڑ پیں ہوئیں پاکستان میں پی ٹی آئی نے طاقت کا مظاہر ہ کیا ، عمران خان کے مطابق یہ ریلی ان کیلئے واضح پیغام ہے جو دستور اور سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑانے کی خواہش اپنےدلوں میں پالتے ہیں
میکرون نے سوچ سمجھ کر اور اپنے ملک کے مفادات کو مدنظر رکھ کر چین سے دوستی مستحکم کی ہے۔ فرانس کو اس بات کی بھی پروانہیں ہے کہ اس کے منفی اثرات امریکہ کے ساتھ تعلقات پر پڑیں گے۔ میکرون نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ یورپی ممالک یہ سوال کررہے ہیں کہ کیا تائیوان پر چین کے ساتھ کشیدگی بڑھانا ہمارے مفاد میں ہے۔
یورپی اقوام غیر یورپی باشندوں کو، جو نسل اور شہریت کی بنیاد پر اُن سے الگ ہیں، اپنا سربراہ منتخب کرلیتے ہیں۔ ہم نہیں کرتے۔ اس کے کیا اسباب ہیں؟ اس مضمون میں یہی نکتہ زیر بحث ہے۔