اِن دنوں میڈیا میں سب سے زیادہ بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ کے بیٹے آرین خان کی خبریں نشر یا شائع کی جارہی ہیں۔ ۲۲؍ دن ہوگئے ہیں لیکن آرین کو اب تک ضمانت نہیں ملی ہے، عدالتوں کے اس فیصلے پر نہ صرف عوام بلکہ بہت سے وکلاء بھی حیران ہیں۔ بہت سوں کا کہنا ہے کہ چونکہ شاہ رُخ خان سیلیبریٹی ہیں اس لئے اُن کے ساتھ ایسا کیا جارہا ہے تاکہ خبریں بنتی رہیں اور اسی معاملے پر مرکوز رہیں۔
بالی ووڈ اور ٹی وی اداکار شیکھر سمن نے کہا ہے کہ وہ شاہ رخ خان اور اُن کی اہلیہ کا درد محسوس کرسکتے ہیں کیونکہ ماضی میں وہ بھی اولاد کی تکلیف کو برداشت کرچکے ہیں۔
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور اہلیہ گوری خان نے اپنے مداحوں کو ایک خوشخبری سنا کربے حد خوش کردیا جو اپنے آپ میں بہت منفرد ہے
شاہ رخ خان جنہیں اکثر غیر رسمی طور پر ایس آركے نام سے پُکارا جاتا ہےہندوستانی سنیما کے مشہور اداکار ہیں۔ ان کی پیدائش ۲؍نومبر ۱۹۶۵ء کو ہوئی تھی۔ اکثر میڈیا میں انہیں’بالی ووڈ کا بادشاہ‘،’کنگ خان‘ اور’رومانس کنگ‘ ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے۔