EPAPER
بہت سے عازمین کے مسائل کے سبب ۳۰؍دسمبر تک رقم جمع کرانے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ضروری کاغذات یکم جنوری ۲۰۲۵ء تک جمع کرنے ہوں گے۔ محرم کوٹے میںمہاراشٹر کی ۹۲؍ خواتین منتخب ہوئیں۔ عازمین کوٹریننگ دینے والوں کیلئے درخواست دینے کا ۲۲؍دسمبر تک ایک اورموقع۔
December 17, 2024, 11:13 PM IST
بڑھتی مہنگائی کے سبب اکثر بنگلہ دیشی حج کی سعادت سے محروم ہو جاتے ہیں۔ لہٰذا حکام نے عوام کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے ۴۰؍ سالوں بعد دوبارہ بحری راستے سے حج کے سفر کا منصوبہ بنایا ہے، اس کے نتیجے میں اخراجات میں ۲۰؍ فیصد کی کمی متوقع ہے۔ گزشتہ سال حج کے خواہشمند ۴۲؍ ہزار بنگلہ دیشی مالی استطاعت نہ ہونے کے سبب حج سےمحروم رہ گئے تھے۔
November 30, 2024, 9:59 PM IST
حج ۲۰۲۵ء میں تمام ویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے کی امید۔ ویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے عازمین کو پہلی اور دوسری قسط کے ۲؍ لاکھ۷۳؍ ہزار۳۰۰؍ روپے اور تمام منتخب عازمین کو دوسری قسط کے ایک لاکھ ۴۲؍ہزار روپے۱۶؍ دسمبر تک جمع کرانے کی ہدایت۔ محرم کے لئے مختص کوٹے کی ۵۰۰؍ سیٹوں کیلئے آن لائن درخواست دینے کا آغاز۔
November 26, 2024, 11:19 PM IST
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ۶۶؍ممالک کے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دے دی۔ حج، عمرہ اور زیارت کیلئے خادم حرمین شریفین کے پروگرام کے حصے کے طور پر۱۴۴۶ھ کے دوران ان عازمین کی چار گروپوں میں میزبانی کی جائے گی۔
November 18, 2024, 4:53 PM IST