EPAPER
آسام اسمبلی نے مسلمان اراکین کو جمعہ کی نماز ادا کرنے کیلئے دیا جانے والا دو گھنٹے کا وقفہ ختم کردیا ہے۔ اس سے قبل، آسام حکومت، برطانوی دور کے مسلم میریج رجسٹریشن ایکٹ کو تبدیل کرکے نیا قانون متعارف کرا چکی ہے۔
August 30, 2024, 7:18 PM IST
آسام کے وزیر اعلی ہیمنت بسوا شرما میگھالیہ کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ پر آسام کے سرکاری نوکریوں کیلئے اہلیت ختم کرنے پر غور کررہے ہیں۔ ان کے فیصلے سے کرناٹک، مہاراشٹر، مغربی بنگال اور دیگر ریاستوں کے طلبہ بھی متاثر ہوں گے۔
August 22, 2024, 8:16 PM IST
اترپردیش کے ضلع گونڈا میں چندی گڑھ ڈبرو گڑھ ایکسپریس کے ۴؍ ڈبے پٹری سے اتر گئے جس کے سبب ۴؍ مسافر کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ۲۰؍ زخمی ہوئے ہیں۔ ریاستی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ زخمیوں کے بہترین علاج کو ممکن بنائیں اور راحت رسانی کے کاموں پر توجہ دیں۔ شمال مشرقی ریلوے کے سی آر پی او نے بتایا کہ حادثے کے سبب اس روٹ سے چلنے والی متعدد ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں جبکہ کچھ ٹرینیوں کے رُخ تبدیل کئے گئے ہیں۔
July 18, 2024, 5:58 PM IST
آسام کے وزیر اعلیٰ اپنی مسلم مخالف بیان بازیوں کیلئے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ انہوں نے بدھ کو مسلمانوں کو ریاست کیلئے خطرہ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ ریاست میں مسلمانوں کی آبادی ۴۰؍ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
July 17, 2024, 8:16 PM IST