EPAPER
اکشے کمار نے تیلگو فلم ’’کنپّا‘‘ میں اپنا فرسٹ لک پوسٹرجاری کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ پراطلاع دی ہے کہ وہ تیلگو فلم ’’کنپّا‘‘ میں بھگوان شیوا کے کردار میں نظر آئیں گے۔ یاد رہے کہ اس فلم کے ذریعے اکشے کمار تیلگو فلم انڈسٹری میں قدم رکھیں گے۔
January 20, 2025, 7:33 PM IST
حالیہ رپورٹس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’اکشے کمار کی فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ کی شوٹنگ جے پور، راجستھان میں اسی جگہ کی جائے گی جہاں بھول بھلیاں کی شوٹنگ کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ یہ فلم اپریل ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔متعدد مناظر ممبئی اور لندن میں بھی شوٹ کئے جائیں گے۔
January 08, 2025, 8:34 PM IST
ارشد وارثی نے اپنے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا کہ ’’انہوں نے جولی ایل ایل بی کے سیکوئل میں اداکاری اس لئے نہیں کی تھی کیونکہ فلم کی اسکرپٹ اچھی نہیں تھی۔‘‘ خیال رہے کہ جولی ایل ایل بی ۳؍ میں اکشے کمار اور ارشد وارثی نظر آئیں گے۔ یہ فلم اپریل ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوگی۔
October 29, 2024, 9:10 PM IST
ہما قریشی نے سبھاش کپور کی کورٹ روم ڈراما فلم ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ کی شوٹنگ شروع کی۔ فلم کے پہلے حصے کے وکیل ’جولی‘ ( ارشد وارثی ) کو دوسرے حصے کے وکیل ’جولی‘ (اکشے کمار) کو آمنے سامنے لا کر کھڑا کریں گی جبکہ فلم میں ہما قریشی دوسرے حصے میں ’پُشپا پانڈے‘ کے کردار میں نظر آئی تھی۔
May 08, 2024, 5:47 PM IST