EPAPER
حکام کے مطابق پاکستان کی پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف حال ہی میں ہونے والے مظاہرے کے درمیان لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے متعدد الزامات عائد کئے ہیں۔ یاد رہے کہ عمران خان فی الحال جیل میں ہیں۔
November 28, 2024, 9:51 PM IST
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی نے دعویٰ کیاہے کہ خیبر پختواہ کے وزیر اعلیٰ علی امین گنداپور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔اس تعلق سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
October 05, 2024, 9:57 PM IST
آج پاکستان میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے خیبر پختواہ کے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں عمران خان کی جیل سے رہائی کیلئے احتجاج کیا۔ مظاہرین کو ڈی چوک، اسلام آباد سے آگے نہیں جانے دیا گیا۔ تصادم کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے۔ پی ٹی آئی کے ۳۰؍ مظاہرین کو حراست میں لیا گیا۔
October 04, 2024, 9:56 PM IST
پنجاب، پاکستان، پولیس نے جیل میں مقید عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے۳۵۰؍ لیڈران اور کارکنان پر دہشت گردی اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے لیڈران کو حراست میں لینے کیلئے ان کےگھروں پر چھاپے مارنے کا آغاز کیا ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق ابھی مزید لیڈران کی گرفتاری ہوسکتی ہے۔
September 25, 2024, 10:39 PM IST