• Sun, 23 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

lebanon

اسرائیل نے۶۰۲؍ فلسطینیوں کی رہائی موخر کردی، حماس کا شدید ردعمل

حماس کی جانب سے پہلے مرحلے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کئے جانے کے بعد اسرائیل ۶۰۲؍ فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی ہے۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت سنیچر کو ۶؍ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے فوراً بعد ۶۰۲؍فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جانا تھا لیکن بنجامن نیتن یاہو نے ان کی رہائی پر روک لگا دی۔

February 23, 2025, 11:17 AM IST

بیباس بچوں کی موت پر سوگ، فلسطینی بچوں کے قتل پر خاموشی، انٹرنیٹ صارفین برہم

بیباس بچوں کی موت پر سوگ، فلسطینی بچوں کے قتل پر خاموشی، انٹرنیٹ صارفین برہمعالمی برادری کے دہرے رویے پر انٹرنیٹ صارفین برہم ہیں۔ اسرائیلی خاندان بیباس کے ۲؍ بچوں کی موت پر دنیا سوگ منارہی ہے مگر اسرائیل نے کم و بیش ۱۸؍ ہزار فلسطینی بچوں کا قتل کردیا، جس پر دنیا خاموش تماشائی بنی رہی ہے۔

February 22, 2025, 10:37 PM IST

بیباس خاندان نے نیتن یاہو پر یرغمالوں کی حفاظت میں ناکامیابی کا الزام عائد کیا

اسرائیل کے بیباس خاندان نے وزیر اعظم نیتن یاہو اوراسرائیلی حکومت پر ’’اسرائیلی یرغمالوں کی حفاظت اور انہیں صحیح سلامت گھر واپس لانے میں ناکامیابی کا الزام عائد کیا۔‘‘ یاد رہے کہ جمعرات کوحماس نے بیباس خاندان کے دو افراد کفیربیباس اور ایریل بیباس کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی تھیں۔

February 22, 2025, 3:55 PM IST

غزہ : معاہدہ برقرار، آج پھر قیدیوں اور یرغمالوں کا تبادلہ

حماس کی جانب سے ۶؍ یرغمالوں کو رہا کیا جائے گا، اسرائیل اس کے جواب میں ۱۱۰۰؍ سے زائد فلسطینیوں کو قید سے رہا کرے گا۔

February 22, 2025, 1:30 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK