EPAPER
ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار عمران خان کو ۲۸؍ اکتوبر ۲۰۲۶ء تک ہندوستان چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ کارروائی ۱۰؍ اکتوبر کو ممبئی کے اگست کرانتی میدان میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر منعقدہ احتجاج میں شرکت کے بعد کی گئی۔ امریکی شہری اور اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ ہولڈر عمران خان کے خلاف کارروائی کا معاملہ اب امیگریشن قوانین، غیر ملکی شہریوں کی سیاسی سرگرمیوں اور احتجاج کے حق سے متعلق بحث کا موضوع بن گیا ہے۔
October 15, 2026, 2:08 PM IST
بالی ووڈ اداکار ڈینو موریا ایک بار پھر ممبئی کی میٹھی ندی کی صفائی کے مبینہ گھوٹالے کی تحقیقات کے دائرے میں آگئے ہیں۔ ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۶ء کو ممبئی پولیس کی اکنامک آفنسز ونگ (ای او ڈبلیو ) نے ان سے اس معاملے میں کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی۔
October 02, 2026, 8:24 PM IST
ممبئی کے دادر میں تاریخی شیواجی پارک میں سی جے پی کا احتجاج جاری ہے۔ گزشتہ دنوں دی انڈین ایکسپریس کی ایک تحقیقی رپورٹ میں ایس آئی آر اور دیگر معاملات سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کا من مانا رویہ سامنے آیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں اس کے خلاف آوازیں تیز ہونے لگیں۔ اسی ضمن میں سی جے پی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیاتھا جس کی شروعات ممبئی سے ہوئی ہے۔ حالانکہ اس احتجاج کیلئے ممبئی پولیس کی جانب سے کوئی باقاعدہ اجازت نہیں دی گئی تھی اس کے باوجود کثیر تعداد میں طلبہ وہاں جمع ہوگئے ہیں۔
October 02, 2026, 5:04 PM IST
ممبئی پولیس نے ہائی کورٹ کے حکم اور سرکاری ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے اجازت سے انکار کیا، منتظمین کو متبادل مقام پر احتجاج کے لیے نئی درخواست دینے کا مشورہ۔
September 28, 2026, 9:12 AM IST
