EPAPER
۳۸۹؍ کیس در ج کئے گئے جبکہ۵؍لاکھ روپےسے زائد جرمانہ وصول کیا گیا، کارروائی ضلع ایس پی ابھیناش کمار اورایڈیشنل ایس پی سورج گروو کی رہنمائی میں کی گئی۔
April 14, 2025, 11:51 AM IST
مٹی کے نیچے ایک مٹکے میں محفوظ کرکے رکھے ہوئے ان سکوں پر آصف جاہی دور کے کئی شاہی نشانات اور علامات موجود ہیں۔
April 13, 2025, 1:51 PM IST
تنظیم کی اردھا پور یونٹ نے جامع مسجد چوک ، عیدگاہ میدان اور پرانا بس اسٹینڈ پرکارنر میٹ منعقد کی۔ پمفلٹ تقسیم کئے اور نعرے بھی لگائے۔
April 11, 2025, 10:59 PM IST
جی آئی اوسے وابستہ طالبات بڑی تعداد میں جمع ہوئیں اور اردو گھر کے سامنے انسانی زنجیر بنا کر فلسطینی عوام کے حق میں اپنا احتجاج درج کروایا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھام رکھے تھے، جن پر فلسطینیوں سے یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے اور عالمِ اسلام سے اپیل کی کہ وہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔ اس احتجاج میں مرد و خواتین کے ساتھ ساتھ معصوم بچے بھی شریک ہوئے، جو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے پرجوش انداز میں نعرے لگا رہے تھے۔ جی آئی او کی ذمہ داران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو ان کے ہی وطن میں بے گھر اور بے سہارا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا تماشا پوری دنیا دیکھ رہی ہے، لیکن عملی اقدامات اٹھانے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچاس سے زائد مسلم ممالک ہونے کے باوجود ان کی آواز کہیں سنائی نہیں دیتی اور نہ ہی وہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کو روکنے کے لیے کوئی مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔ ایسے میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی سطح پر فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کریں۔ مظاہرین نے حکومتِ ہند سے بھی اپیل کی کہ وہ فلسطینی عوام کی حمایت میں کھڑے ہو اور اسرائیل کے ظلم کے خلاف مضبوط موقف اختیار کرے۔
March 29, 2025, 11:03 AM IST