EPAPER
اقوام متحدہ کے پاپیولیشن فنڈ کیلئے عرب ممالک کی مقامی ڈائریکٹر لیلیٰ بیکر نے سوڈان کا دورہ کرنے کے بعد وہاں کے حالات کو ’’خطرناک اور خوفناک قرار دیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’سوڈان میں کئی خواتین کی عصمت دری کی گئی ہے، صاف پانی اور دیگر بنیادی اشیاء تک لوگوں کی رسائی ناممکن ہو گئی ہے، شہریوں کیلئے کافی غذا موجود نہیں اور طبی سسٹم تباہ ہو گیا ہے۔ یہ جنگ شہریوں کے خلاف ہے۔‘‘
September 14, 2024, 9:40 PM IST
برطانیہ میں مہاجرین کے خلاف بدترین تنازع اور پھر فساد کے بعد لندن کے مائیگریشن میوزیم میں ’’ ہماری کہانیاں، ہجرت اور تعمیر برطانیہ‘‘ کے عنوان سے ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں ہجرت کی تاریخ اور برطانیہ پر اس کے اثرات کی عکاسی کی گئی ہے۔ اس نمائش کا مقصد عوام کے ذہنوں سے ہجرت کے تعلق سے منفی نظریات کو تبدیل کرنا ہے۔
September 14, 2024, 9:16 PM IST
روہنگیا پناہ گزینوں کی بڑی تعداد جموں ہولڈنگ سینٹر میں غیر معینہ مدت کیلئے حراست میں ہے۔ معمر روہنگیا خاتون لالو بی بی کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ضروری کارروائی میں لاپروائی کے باعث ان کی لاش ایک دن سے زائد عرصہ سے جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں رکھی ہوئی ہے۔
September 13, 2024, 7:25 PM IST
او سی ایچ اے نے نشاندہی کی ہے کہ جنین میں اسرائیل کے چھاپوں میں اضافے کے سبب سڑکیں خستہ حال ہو گئی ہیں۔ پانی کے پائپس کو نقصان پہنچے سے ۳۵؍ ہزار فلسطینی شہریوں کیلئے پانی کی سپلائی تباہ ہو گئی ہیں۔
September 13, 2024, 4:29 PM IST