EPAPER
۲۰۲۶ء بھارتی سنیما کے لیے ایک فیصلہ کن سال ثابت ہو سکتا ہے، جہاں رامائن، دھرندھر ۲، بادشاہ اور بارڈر ۲جیسی فلمیں باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ بڑے بجٹ، معروف ہدایت کاروں اور سپر اسٹار کاسٹ کے ساتھ، یہ سال ہندوستانی فلم انڈسٹری کو عالمی سطح پر ایک نئی شناخت دے سکتا ہے۔
January 01, 2026, 6:45 PM IST
فرحان اختر کی فلم ’ڈان۳‘ سے رنویر سنگھ کی علاحدگی کی خبروں کے بعد، فلم کے مرکزی کردار کے لیے نئے اسٹار کی تلاش جاری ہے۔ تازہ رپورٹس کے مطابق، رتیک روشن ایک مضبوط دعویدار کے طور پر سامنے آئے ہیں، تاہم بات چیت ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور کسی بھی قسم کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ فلم ساز اس کردار کے لیے ایسے اداکار کی تلاش میں ہیں جو شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن جیسے بڑے ناموں کی وراثت کو آگے بڑھا سکے۔
December 30, 2025, 7:37 PM IST
ہالی ووڈ اداکار کومیل نانجیانی نے شاہ رخ خان کی عالمی مقبولیت، عاجزی اور منفرد اسٹارڈم کی کھل کر تعریف کی اور انہیں محض فلم اسٹار نہیں بلکہ ایک غیر معمولی طاقت قرار دیا۔ اسی کے ساتھ رجنی کانت کی فلم ’’جیلر ۲‘‘ میں شاہ رخ خان کے کیمیو کی تصدیق بھی سامنے آ گئی، جو ۱۲؍ جون ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔
December 26, 2025, 6:06 PM IST
’’جیلر ۲‘‘ کے حوالے سے قیاس آرائیاں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب متھن چکرورتی کے فلم چھوڑنے کی خبریں سامنے آئیں۔ شائقین اس فیصلے کو شاہ رخ خان کی ممکنہ شمولیت سے جوڑ رہے ہیں۔ اگرچہ کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی مگر رجنی کانت کی واپسی اور بڑے ستاروں کی متوقع کاسٹ نے فلم کو پہلے ہی ایک بڑے سنیما ایونٹ میں بدل دیا ہے۔
December 25, 2025, 6:03 PM IST
