EPAPER
ملک میں چاروں طرف مہنگائی کا شور ہے اور لوگوں کا معیشت سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔کرپشن، مفلوج معاشی پالیسی اور مذہبی منافرت کی وجہ سے جیسی سرمایہ کاری ہونی چاہئے، ویسی نہیں ہورہی ہے۔روپیہ اب تک کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔روپیہ کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت بڑھ رہی ہےجس کے نتیجے میں توقعات سے زیادہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہےجس سے عام آدمی کی زندگی مزید مشکل ہوگئی ہے
January 20, 2025, 11:07 PM IST
ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کا اوسط صارف سالانہ ۴۹؍ کلو، یوٹیوب کا ۴۱؍ کلو اور انسٹاگرام کا ۳۳؍ کلو کاربن کا اخراج کرتا ہے۔ یہ اعدادوشمار بالترتیب ۱۲۳؍ میل، ۱۰۲؍ میل اور۹۰؍ میل پیٹرول کار چلانے کے برابر ہیں۔ گویا اب گھر میں بیٹھے محض ایک اسکرین پر اسکرولنگ کرتے ہوئے دنیا کا تقریباً ہر شخص کاربن کے اخراج کا موجب بن رہا ہے
January 20, 2025, 10:40 PM IST
سیو دی چلڈرن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ’’لبنان میں ایک تہائی بچے (۲۹؍ فیصد)بھوک کے شدید بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ یعنی ہر ۳؍ بچوں میں سے ایک بچہ بھوک کے شدید بحران کا شکار ہے۔‘‘
January 20, 2025, 10:21 PM IST
حماس نے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اسرائیل کے وحشیانہ سلوک پر سخت تنقید کی۔ ویڈیو فوٹیج میں حماس کی قید سے رہائی پانے والے اسرائیلی قیدیوں کو صاف ستھرے لباس میں تحائف اٹھائے جاتے دکھایا گیا، جبکہ اسرائیلی قید سے رہا ہونے والی فلسطینی خواتین کے چہروں پر اسرائیلی بدسلوکی اور تشدد کے آثار نمایاں تھے۔
January 20, 2025, 10:21 PM IST