• Sun, 12 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج سے آسٹریلین اوپن کے ۱۱۳؍ ویں ایڈیشن کا آغاز

Updated: January 12, 2025, 12:17 PM IST | Melbourne

اٹلی کے جینک سنرمردوں کے سنگلز اوربیلا روس کی آریانا سبالینکا خواتین کے سنگلز مقابلوں کی دفاعی چمپئن ہیں۔

Jannik Senar will defend his title at the Australian Open. Photo: INN.
جینک سنرآسٹریلین اوپن میں خطاب کا دفاع کریں گے۔ تصویر: آئی این این۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف )کے زیر اہتمام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا۱۱۳؍ واں ایڈیشن اتوار یعنی آج ۱۲؍ جنوری سے آسٹریلیا کے مشہور شہر ملبورن میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے جاری تیاریاں اپنے اختتامی مرحل میں پہنچ گئیں ۔ آسٹریلین اوپن ٹینس کا۱۱۳؍ واں ایڈیشن جبکہ اوپن ایرا میں ۵۷؍ واں اوررواں سال کا پہلا گرینڈ سلیم ہوگا جو ملبورن پارک میں ۱۲؍جنوری سے۲۶؍ جنوری تک کھیلا جائے گا۔ 
ہارڈ کورٹ پر کھیلے جانے والے میگا ایونٹ میں مینس سنگلز، مینس ڈبلز، ویمنس سنگلز، ویمنس ڈبلز، مکسڈ ڈبلز کے علاوہ جونیئر اور وہیل چیئر کھلاڑیوں کے سنگلز اور ڈبلز کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے۔ گزشتہ سالوں کی طرح، ٹورنامنٹ کی مرکزی سپانسر ’’کِیا ‘‘کمپنی ہے۔ اٹلی کے نامور ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک جینک سنر مردوں کے سنگلز مقابلوں کے اوربیلا روس کی نامور ٹینس اسٹار آریانا سبا لینکا خواتین کے سنگلز مقابلوں کی دفاعی چمپئن ہیں۔ 
نوواک جوکووچ گیارہویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لئے ایکشن میں ہوں گے۔ ۳۶؍ سالہ سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ اپنے کریئر میں سب سے زیادہ۲۴؍ گرینڈ سلیم خطاب اپنے نام کر چکے ہیں جن میں سے آسٹریلین اوپن انہوں نے ۱۰؍ مرتبہ اپنے نام کیاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK