کرکٹ ویسٹ انڈیز نے تیز گیند باز الزاری جوزف کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے کے دوران فیلڈنگ پر کپتان شائی ہوپ سے عوامی اختلاف کی وجہ سے دو میچوں کے لئے معطل کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 09, 2024, 10:50 AM IST | bridgetown (barbados)
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے تیز گیند باز الزاری جوزف کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے کے دوران فیلڈنگ پر کپتان شائی ہوپ سے عوامی اختلاف کی وجہ سے دو میچوں کے لئے معطل کر دیا ہے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے تیز گیند باز الزاری جوزف کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے کے دوران فیلڈنگ پر کپتان شائی ہوپ سے عوامی اختلاف کی وجہ سے دو میچوں کے لئے معطل کر دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے بدھ کو کھیلا گیا میچ ۸؍ وکٹ سے جیت کر ۳؍ میچوں کی سیریز جیت لی۔ اس میچ کے دوران جوزف نے فیلڈنگ کے حوالے سے اپنے احتجاج کا اظہار کیا تھا اور وہ کچھ دیر کیلئے میدان چھوڑ کر چلے گئے۔ چوتھے اوور سے پہلے الزاری جوزف اورشائی ہوپ کے درمیان طویل بحث ہوئی۔ صورتحال ایسی تھی کہ امپائرس کو کھیل دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کرنا پڑی۔اوور کے دوران آف سائیڈ پر ایک گیند کھیلنے کے بعد جوزف ،ہوپ پر بھی غصے میں آگئے۔ اوور مکمل کرنے کے بعد فاسٹ بولر میدان سے چلے گئے لیکن کچھ دیر بعد واپس آگئے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے بعد میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جوزف کا رویہ اس کے مقرر کردہ معیارات کے مطابق نہیں تھا۔ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ مائلز باسکومب نے ایک بیان میں کہا کہ الزاری کا رویہ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے طے کردہ معیارات کے مطابق نہیں تھا۔ اس قسم کے طرز عمل کو معاف نہیں کیا جا سکتا اور ہم نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کارروائی کی ہے کہ صورتحال کی سنگینی کو پوری طرح سے تسلیم کیا جائے۔ جوزف نے بھی اپنی غلطی مان لی اور کپتان ہوپ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز سے معافی مانگی اور سزا بھی قبول کرلی۔ اب سنیچر سے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان ۵؍ ٹی ۲۰؍ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔