• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج ای پی ایل میں۱۰؍مقابلے، مانچسٹر سٹی اور آرسنل کے مقابلوں پر خصوصی نظر

Updated: May 19, 2024, 11:00 AM IST | Inquilab News Network | London

مانچسٹر سٹی فٹبال کلب اور آرسنل فٹبال کلب کے درمیان لیگ کے خطاب کیلئے براہ راست مقابلہ۔ سٹی کا مقابلہ ویسٹ ہیم یونائٹیڈ سے ہوگا۔ آرسنل کی ٹکر ایورٹن سے ہوگی۔

Manchester City Football Club Manager Pep Guardiola. Photo: INN
مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کے منیجرپیپ گارڈیالا۔ تصویر : آئی این این

انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں اتوار کو آخری لیگ راؤنڈ مقابلے ہوں گے۔ لیگ کی ۲۰ ؍ٹیموں کے درمیان ۱۰؍ مقابلے ہوں گے اور سب سے اہم دو میچ ہوں گے جوکہ مانچسٹر سٹی اور آرسنل کے ہوں گے۔ ان دونوں فٹبال کلبوں کے درمیان ای پی ایل کی ٹرافی کیلئے براہ راست مقابلہ ہوگا۔ 
 مانچسٹرسٹی کی ٹیم اس وقت ٹیبل پر ۳۷؍ میچوں پر ۸۸؍ پوائنٹس ہیں جبکہ آرسنل کے اتنے ہی میچوں میں ۸۶؍پوائنٹس ہیں۔ اگر سٹی کی ٹیم ویسٹ ہیم یونائٹیڈ سے ہار جاتی ہے تو اس کے اتنے ہی پوائنٹس رہیں گے، اور اپنا مقابلہ ایورٹن فٹبال کلب سے جیت جاتاہے تو اس کے ۸۹؍ پوائنٹس ہوجائیں گے او ر وہ چمپئن بن جائے گا۔ لیکن آرسنل کو شکست ہوتی ہے تو سٹی کی ٹیم براہ راست چمپئن بن جائے گی۔ اگر سٹی کا میچ ڈرا ہوتا ہے تواس کے پوائنٹس کی تعداد ۸۹؍ ہوجائے گی اور آرسنل جیت جاتاہے تو اس کے بھی ۸۹؍ پوائنٹس ہوجائیں گے۔ ایسی صورت میں گول کے فرق کو دیکھا جائے گا اور اس معاملے میں سٹی کا پلڑا بھاری ہے لہٰذا وہ چمپئن بن جائے گا۔ آرسنل کے لئے مشکلات بہت ہیں۔ اسے میچ جیتنے کے ساتھ ہی سٹی کی شکست کی دعا کرنی ہوگی۔ خیال رہے کہ مانچسٹر سٹی کا مقابلہ ویسٹ ہیم یونائٹیڈ سے ہوگا اور آرسنل کا مقابلہ ایورٹن سے ہوگا اور دونوں پورا زور دیں گے۔ 
 ای پی ایل کے ٹیبل پر تیسرے نمبرپر موجود لیورپول فٹبال کلب کی ٹیم بھی اپنی پوزیشن بہتر کرنے کیلئے سنیچر کو کھیلے گی۔ لیورپول اپنے گھریلو میدان اینفیلڈ پر والوو رہیمپٹن کے خلاف کھیلے گی۔ اس سیزن میں یہ خطاب کی مضبوط دعویدار ٹیم تھی لیکن اس درمیان میں اس کی مہم پٹری سے اترگئی اور اسے مسلسل شکست ہوئی جس کی وجہ سے اس کے خطاب جیتنے کا خواب بھی ٹوٹ گیاتھا۔ 
 اتوار کو لیگ کے ٹیبل پر چھٹے نمبرپر موجود چیلسی کا مقابلہ بورن ماؤتھ فٹبال کلب سے ہوگا۔ چیلسی کی کوشش ہوگی کہ وہ اس ٹیم کو شکست دے کرپانچویں پوزیشن قابض ہوجائے۔ ۵؍ ویں نمبر پر موجود ٹوٹنہم ہاٹسپر کامقابلہ شیفیلڈ یونائٹیڈ سے ہوگا۔ لندن کا فٹبال کلب کوشش کرے گا وہ پچھلی شکست کو بھول کر اس میچ میں کامیابی حاصل کرے۔ پچھلے میچ میں اسے مانچسٹر سٹی کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی اور اس نے ۳؍پوائنٹس گنوا دیئے تھے۔ 
 اس سیزن میں ۱۸، ۱۹؍ اور ۲۰؍ ویں نمبر پر رہنے والے فٹبال کلب اگلے سیزن میں لیگ میں شامل نہیں ہوں گے۔ لیوٹن ٹاؤن کی ٹیم ۱۸؍ویں نمبرپر ہے، برنلے فٹبال کلب ۱۹؍ویں نمبرپر ہے اور شیفیلڈ یونائٹیڈ کی ٹیم ۲۰؍ ویں نمبرپر ہے۔ یہ سبھی ٹیمیں باہر ہوجائیں گی۔ ای پی ایل کے سبھی میچ ساڑھے ۸؍بجے شروع ہوں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK