بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جمعہ کی رات دیر جانے والےنیوزی لینڈ کے ساتھ۱۶؍ اکتوبر ۲۰۲۴ءسے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے روہت شرما کی قیادت میں ۱۵؍ رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔
EPAPER
Updated: October 13, 2024, 12:48 PM IST | Agency | Mumbai
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جمعہ کی رات دیر جانے والےنیوزی لینڈ کے ساتھ۱۶؍ اکتوبر ۲۰۲۴ءسے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے روہت شرما کی قیادت میں ۱۵؍ رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جمعہ کی رات دیر جانے والےنیوزی لینڈ کے ساتھ۱۶؍ اکتوبر ۲۰۲۴ءسے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے روہت شرما کی قیادت میں ۱۵؍ رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ ہندوستانی ٹیم کے اعلان کے ساتھ ہی بی سی سی آئی نے جسپریت بمراہ کو ٹیم کا نائب کپتان بنایا اور چار دیگر کھلاڑیوں نتیش کمار ریڈی، ہرشیت رانا، مینک یادو اور پرسدھ کرشنا کو ہندوستانی ٹیم کے ساتھ بطور ٹریول ریزرو رکھا گیا ہے۔ وراٹ کوہلی، کے ایل راہل اور سرفراز خان کے ساتھ آکاش دیپ کو بھی ٹیم میں موقع ملا ہے۔ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ۱۶؍ اکتوبر سے بنگلور میں شروع ہوگا، دوسرا میچ۲۴؍ اکتوبر کو پونے میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا تیسرا میچ یکم نومبر کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ یہ سیریز ہندوستانی ٹیم کیلئے بہت اہم ہونے والی ہے کیونکہ ہندوستانی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے اور وہ اپنی پوزیشن برقرار رکھنا چاہے گی۔ نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹسٹ سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم: روہت شرما (کپتان)، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل، سرفراز خان، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، روندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، محمد سراج اور آکاش دیپ۔