• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں ۲؍ کھلاڑی ٹیم انڈیا کیلئے اہم ہوں گے: مائیک ہسی

Updated: May 30, 2023, 12:15 PM IST | Ahmedabad

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر نے کہا: ہندوستان کو وراٹ کوہلی اور روہت شرما سے بہت سی امیدیں وابستہ ہوں گی

photo;INN
تصویر :آئی این این

انڈین پریمیر لیگ ۲۰۲۳ء کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چمپئن  شپ کا فائنل میچ۷؍ جون ۲۰۲۳ءکو کھیلا جانا ہے۔ ٹیم انڈیا مسلسل دوسری بار ورلڈ ٹیسٹ چمپئن  شپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ اس میچ کے تعلق سے  ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آسٹریلیا کے سابق تجربہ کار کھلاڑی اور چنئی سپرکنگز کے بیٹنگ کوچ مائیک ہسی نے کہا ہے کہ ٹیم انڈیا کے   ۲؍ کھلاڑی ہیں  جن کی بیٹنگ اہم ہوگی۔
 وراٹ کوہلی اور روہت شرما کا نام لیتے ہوئے مائیک ہسی نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کو ان سے بہت امیدیں ہوں گی۔ آئی سی سی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرانے دور کے وراٹ کوہلی کو دیکھنا مشکل ہے لیکن اب وہ اپنے شاندار فارم میں لوٹ رہے ہیں اور وہ اور روہت شرما دونوں ہی ہندوستانی ٹیم کیلئے بلے سے بہت اہم کردار ادا کریں گے۔وراٹ کوہلی پچھلے کچھ مہینوں سے اچھے فارم میں ہیں۔ انہوں نے آئی پی ایل ۲۰۲۳ء میں ۱۴؍ میچوں میں ۵۳ء۲۵؍ کے اوسط سے ۶۳۹؍ رن بنائے ہیں۔ اس سے قبل بھی انہوں نے بارڈر گاوسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے خلاف۱۸۶؍ رن کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ دوسری جانب اگر کپتان روہت شرما کی بات کی جائے تو آئی پی ایل کے اس سیزن میں ان کا بلہ کچھ خاص نہیں کر پایا ہے۔ ڈبلیو ٹی سی فائنل کیلئے ہندوستانی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، چتیشور پجارا، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، اکشر پٹیل، رویندرجڈیجا، شاردُل ٹھاکر، محمدسمیع، محمدسراج، اُمیش یادو، جے دیو انادکت۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK